’منشیات کی لت سے نجات ‘

0
0

جی ڈی سی ادھم پور نے شاعری کا اہتمام کیا
لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍این سی او آر ڈی سیل ڈگری کالج، ادھم پور نے کالج کے این سی او آر ڈی سیل کے کنوینر پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) رومیش کمار گپتا اور پروفیسر شوبھنا سمیال کی رہنمائی میں شعبہ موسیقی اور اردو کے اشتراک سے ایک شاعری کا اہتمام کیا۔ اس موقع پرکالج کے پرنسپل نے طلباء پر زور دیا کہ وہ عوام الناس میں آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ یہ وقت کی فوری ضرورت ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کیا جائے اور طلباء اس سے آگاہی کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اس تناظر میں طلباء نے بیداری پیدا کرنے کے لئے اس موضوع پر اپنی نظمیں سنائیں۔ وہیںپروفیسر سنجیو کمار سربراہ شعبہ اردو اور پروفیسر سموش کمار ہیڈ میوزک نے پروگرام کی نظامت کی۔ پروفیسر سموش کمار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ منشیات کی لت کا مسئلہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہمیں نوجوانوں اور عوام میں بیداری کے ذریعے اس پر قابو پانا اور اس کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے زیادہ تر نوجوان نسل پر برا اثر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ منشیات کے خاتمے کے لیے عوام میں آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا