مہم میں پی آر آئیز کو شامل کیجئے،ستمبرسے بڑے پیمانے پرمہم چلائی جائے:ڈاکٹرمہتا
لازوال ڈیسک
سرینگرچیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج یہاں منشیات کی بدعت کو کم کرنے کی کوششوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے تیسری یوٹی سطح کی این سی او آر ڈی میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ، پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم ، صوبائی کمشنران جموں / کشمیر ، اے ڈی جی پی کشمیر / جموں ، کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود ، سیکرٹری صحت ، ایم ڈی این ایچ ایم ،ایکسائز کمشنر ،زونل ڈائریکٹر ، این سی بی جموں ، ایس ایس پی ، اے این ٹی ایف اور تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں اور ضلعی ایس پیز نے شرکت کی۔باہر کے اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں شرکت کی۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ سماج سے اِس بدعت کو ختم کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں کریںاوراِس بدعت کو ہرقیمت پر جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کا عزم کریں۔ چیف سیکرٹری نے مزید محکموں سے کہا کہ وہ اگلے ماہ سے منشیات کے اِستعمال کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلائیں۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ منشیات کے خلاف جنگ میں پی آر آئی کے اراکین کو مکمل طور پر شامل کیا جائے اور دوسروں کے لئے اِس ناجائز کاروبار میں ملوث مجرموں کی اطلاع دینے میں آسانی پید ا کی جائے۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے تعلیمی اِداروں کے اِرد گرد نگرانی خصوصاًبڑھانے پر بھی زور دیا ۔ اُنہوں نے تجویز دی کہ ایسے جرائم کی رِپورٹنگ کے لئے واٹس ایپ رابطہ فراہم کرنے ، منشیات کے مضر اَثرات اور علامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے سوشل اور دیگر میڈیا کا اِستعمال کریں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ خطرہ تباہ کن ہے اور اس سے ہر سطح پر سختی سے نمٹنے کی ضروری ہے ۔ اُنہوں نے متاثرین اور منشیات فروشوں کے درمیان دوری پیدا کریں۔اُنہوں نے کہا کہ سابق اَفراد کی بحالی کے لئے ہرطرح سے مدد کی جانی چاہیے جب کہ ملوث اَفراد پر رحم نہیں کیا جانا چاہیے اور اُنہیں کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔چیف سیکرٹری نے اِس خطرے سے نمٹنے کے منصوبے کے بارے میں خشخاش اور بھنگ کی کاشت اور بڑھوتری کو دیکھنے کے لئے سیٹلائٹ امیجری کا اِستعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔ اُنہوں نے یہ بھی کہاکہ نشے میں استعمال ہونے والی ایسی دوائیوں کی فروخت کو متعلقہ محکمہ سے ریگولیٹ کیا جائے اور کاﺅنٹر پر ان کی فروخت پر نظر رکھی جائے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سماج سے ا،س برائی کو ختم کرنے کے لئے تمام شرکا ¿ سے تجاویز طلب کیں۔ اُنہوں نے ” منشیات کے خلاف جنگ“ میں تمام شراکت داروں کو شامل کرنے اورایف آئی آر کو سزاﺅں میں تبدیل کرنے کی شرح بڑھانے پر زور دیا۔چیف سیکرٹری نے تمام متعلقہ محکموں سے اِس سلسلے میں اَپنی اَپنی سطح پر کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بریفنگ طلب کی ۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ ضلع این سی او آر ڈی کمیٹیوں کی طرف سے ماہانہ میٹنگیں بغیر کسی ناکامی کے منعقد کی جائیں اور قومی این سی او آر ڈی پورٹل پر ڈیٹا کو اَپ ڈیٹ کیا جائے۔اِس سے قبل میٹنگ میں ایس پی ایل ڈی جی کرائم نے جموںوکشمیر میں منشیات کے منظر نامے اور منشیات کی بدعت سے نمٹنے کے لئے درپیش چیلنجوں اور اِس مسئلے سے لڑنے کے لئے تمام شراکت داروں کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی اشیاءکے ڈیلروں اور کاشت کاروں کے خلاف سینکڑوں ایف آئی آر ز درج کی گئی ہیں۔ میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اِس سال بُکنگ اور سزا کی شرح دونوں میں اِضافہ ہوا ہے اور جموںوکشمیر یوٹی میں گذشتہ برسوں کے مقابلے خشخاش اور بھنگ کی کاشت میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔