ایک منشیات فروش گرفتار،منشیات بھی بر آمد،معاملہ درج
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے اور ضلع کے اندر منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے، ریاسی پولیس نے 2.24 کلو گرام چرس جیسی مادہ برآمد کی، نشہ آور اسمگلر کو گرفتار کیا۔واضح رہے پولیس اسٹیشن پونی کی ٹیم پونی کے دومیل علاقے میں ٹریفک ڈیوٹی پر تھی، انہوں نے ایک آلٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر JK17-2289 کو روکا جو ریاسی سے بھامبلہ کی طرف آرہی تھی۔تاہم کار کی چیکنگ کے دوران کار کی کھڑکیوں سے 2.24 کلو گرام بھنگ (چرس) جیسی مادہ مکئی کی بھوسی میں لپٹی ہوئی برآمد ہوئی۔دریں اثناء ڈرائیور سے پوچھ گچھ کرنے پر جاوید احمد ولد غلام رسول میر ساکنہ میلہورا، تحصیل زین پورہ ضلع شوپیاں تسلی بخش جواب دینے سے قاصر رہا۔ اس کے بعد تمام برآمد شدہ نشہ آور اشیاء ضبط کر لی گئیں۔اس ضمن میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 03/2024پولیس تھانہ پونی میں درج کر لیا گیا ۔وہیں ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔اس ضمن میںایس ایس پی ریاسی امیت گپتا جے کے پی ایس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریاسی پولیس منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ منشیات کے خلاف اس کی جنگ میں تعاون کریں ۔