منشیات فروشوں کے خلاف پولیس نے سخت اعلان کیا

0
0

سمگلروں کی جائیداد کو ضبط کیاجائے گاور بینک اکاونٹ منجمد ہوں گے ۔ دلباغ سنگھ
سی این آئی
سرینگر//جموں کشمیر پولیس نے منشیات مخالف اقدامات کو مزید سخت کرتے ہوئے نشہ آور اشیاءکی سمگلنگ میں ملوث افراد کی جائیداد ضبط کرنے اور ان کے بینک کھاتوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے کہا کہ اپنے جوانوں کو ہدایت دی کہ وہ منشیات کے کاروبار کے ذریعے حاصل کی گئی جائیدادوں کو قرق کرنے کے علاوہ جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں منشیات کے تاجروں اور سمگلروں کے بینک کھاتوں کو منجمد کرنے پر زور دیں۔ ڈی جی پی نے یہ احکامات یہاں پولیس ہیڈکوارٹر میں نارکو کوآرڈینیشن سنٹر (این سی او آر ڈی) کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے دیے، ایک پولیس ترجمان نے بتایا۔ میٹنگ میں، انہوں نے کہا کہ، جموں و کشمیر سے منشیات کی لعنت اور منشیات کی تجارت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے کارروائی کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے، ترجمان نے کہا، ڈی جی پی نے افسران پر زور دیا کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ کے خطرناک کاروبار سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈیٹرنس نافذ کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بہتر تال میل کو یقینی بنائیں۔نیوز ایجنسی کے مطابق ڈی جی پی نے منشیات کی تجارت کے ذریعے حاصل کی گئی جائیداد کو ضبط کرنے کی ہدایت کی اور بینک اکاو ¿نٹس کو اٹیچ کرنے ،منجمد کرنے اور سرحدی علاقوں میں منشیات کے معروف اور مشتبہ تاجروں ، سمگلروں کی نشاندہی کرنے اور بعد ازاں ان کے خلاف کارروائی شروع کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ڈارک نیٹ سمیت چھپے ہوئے چینلز کے ذریعے ادائیگی کے طریقوں کی نشاندہی کرنے پر بھی زور دیا۔ میٹنگ میں ایس پی ایل ڈی جی کرائم جے اینڈ کے اے کے چودھری، اے ڈی جی پی (ہیڈ کیو آر) پی ایچ کیو ایم کے سنہا، بھیم سین ٹوٹی، ڈی آئی جی کرائم جاوید اقبال متو، اے آئی جی (ٹریننگ) نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا