حیدرآباد19اگست(یواین آئی) اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے مندر کے ایک ایگزیکٹیو آفیسر کو 20,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔گذشتہ روز، محبوب آباد ضلع کے گنجیڈوگاؤں کی ایک مندر کے ایگزیکٹیو آفیسربی چاری کو اے سی بی حکام نے گرفتار کیا۔پیر کو جاری اے سی بی کے ایک بیان کے مطابق، اسے مندر کے احاطہ میں واقع اس کی کرانہ کی دکان کو چلانے کے لئے ہراساں نہ کرنے کے بدلے میں 20,000 روپے کی رشوت طلب کی گئی تھی۔رشوت کی رقم طلب اورقبول کرتا ہوا یہ عہدیدار پکڑاگیا۔