ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہر سال شہداء کو یاد کریں اور وہ دفاعی افواج کے جوانوں پر فخر کریں
لازوال ڈیسک
رام گڑھ؍؍اپنی پارٹی کے صوبائی صدر جموں اور سابق وزیر ایس منجیت سنگھ نے آج بھارتی فوج کے شہید سپاہی وپن کمار کو ان کے آبائی گاؤں رام گڑھ میں وجے پور، ضلع سانبہ میں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔جموں کے مشہور مندر رگھوناتھ مندر پر دہشت گردانہ حملے کے دوران دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے والے وپن کمار کی شہادت کو منانے کے لیے گاؤں رڈوان میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔واضح رہے مذکورہ سپاہی کو2002 میں دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
تقریب کے دوران شرکاء ، ممتاز افراد، سابق پی آر آئیز اور دیگر ان نے شہید کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیشکیا۔وہیںاپنی پارٹی کے صوبائی صدر، جموں، اور سابق وزیر، ایس منجیت سنگھ کے ساتھ ضلع صدر لیگل سیل، سانبہ، ایڈووکیٹ ساحل بھارتی بھی تھے۔شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد سابق وزیر نے کہا کہ عوام کو شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے کیونکہ وہ ملک اور اس کی سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنی جانیں دیتے ہیں۔ لہٰذا ہم وطنوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ ہر سال شہداء کو یاد کریں اور وہ دفاعی افواج کے جوانوں پر فخر کریں۔