منجیت سنگھ نے جموں و کشمیر میں جمہوری حکومت کا مطالبہ کیا

0
0

کہاجموں و کشمیر میں جمہوری نظام گزشتہ کئی سالوں سے جمود کا شکار ہے
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍اپنی پارٹی کے صوبائی صدر جموں اور سابق وزیر ایس منجیت سنگھ نے جموں و کشمیر میں جمہوری حکومت سے نوکر شاہی کی بالادستی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ بیوروکریسی کی بالادستی نے جموں و کشمیر میں پنچایت، میونسپل اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کی مدت کے خاتمے کے ساتھ ہی جمہوری اداروں پر قبضہ کر لیا ۔واضح رہے اپنی پارٹی کے لیڈر، سابق پنچ ونے کی طرف سے سانبہ کے بیر پور میں کنڈن پور میں جلسہ عام کا اہتمام کیا گیاجہاںپارٹی لیڈر وشال ناریانہ اور پارٹی کے دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ جموں و کشمیر میں جمہوری نظام گزشتہ کئی سالوں سے جمود کا شکار ہے اور حکام منتخب حکومت کے بغیر کام کر رہے ہیں۔سنگھ نے کہاکہ لوگوں کو مایوسی کے ماحول میں چھوڑ دیا گیا ہے جس میں انتخابات کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے بار بار کیے جانے والے مطالبے پر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے توجہ نہیں دی جبکہ یہی کمیشن دوسری ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کرواتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات مزید تاخیر کے بغیر کرائے جائیں اور اس کے مطابق ریاست کا درجہ بھی بحال کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا