منجیت سنگھ نے جموں اربن کیلئے عہدیداروں کی تقرریاں کی

0
0

کہاپارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے ہم آہنگی سے کام کریں
لازوال ڈیسک
جموں//اپنی پارٹی کے صوبائی صدر، جموں اور سابق وزیر، منجیت سنگھ نے آج یہاں پارٹی کے صدر الطاف بخاری کی منظوری کے بعد جموں کے ضلعی عہدیداروں کا تقرر کیا ہے تاکہ سیاسی سرگرمیوں کو منظم طریقے سے فروغ دیا جاسکے۔اسی کے مطابق منجیت سنگھ نے ویبھو مٹو کو سینئر نائب صدر جموں اربن، شکتی دتہ کو نائب صدر مقرر کیا۔ راکیش مہاجن بطور نائب صدر، دیپک براڈو بطور جنرل سیکرٹری، محمد آصف بطور جنرل سیکرٹری، وجے گورٹو بطور جنرل سکریٹری،وشال جوتشی بطور پبلسٹی سکریٹری، محمد اشرف چوہدریبطور سیکرٹری، ابھیشیک گوسوامی بطور سیکرٹری، گلشن آنند بطور سیکرٹر ی، لبھا رام بطور سیکرٹری، کنولجیت سنگھ سیٹھی بطور تنظیمی سیکرٹری، سنیل شرما تنظیمی سیکرٹری کے طور پر اور راشد پال تنظیمی سیکرٹری کے طور پر مقرر کیا ۔جموں اربن یونٹ کے لئے عہدیداروں کی تقرری کا حکم قائدین کی کارکردگی کی بنیاد پر ایک میٹنگ اور مشاورت کے بعد جاری کیا گیا۔پارٹی کیڈر کے نام اپنے پیغام میں منجیت سنگھ نے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنی گھر گھر مہم کو تیز کریں اور لوگوں کو اپنی پارٹی کی پالیسیوں اور ایجنڈے کے بارے میں آگاہ کریں جو اتحاد، مساوات، ترقی اور جموں و کشمیر کے باشندوں کے حقوق کے تحفظ کو فروغ دیتی ہے۔ .تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ جموں اربن یونٹ کے نئے مقرر کردہ عہدیدار پارٹی کی جڑیں مضبوط کرنے کے لیے تال میل کے ساتھ کام کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا