پولیس نے معاملہ درج کر تحقیقات شروع کردی
محمد عامر
منجاکوٹتحصیل منجاکوٹ کے کھوڑی ناڑ علاقہ سے ایک آدمی کی پراسرار موت واقع ہو گئی جس کی شناخت محمد سلیمان ولد میر محمدساکنہ کھوڑی ناڑ منجاکوٹ عمر پچاس سال کے طور پر ہوئی ہے۔وہیں منجاکوٹ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیئے بھیج دی۔جہاں پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد پولیس نے لاش کو آخری رسومات کے لیئے ورثاکے حوالے کر دی۔وہیں پولیس تھانہ منجاکوٹ میں دفعہ 174 کے تحت کیس درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔