وزیر اعظم کے آتے ہی ملاقات کی،ہمیں جو کہنا ہے، ہم سیاست کے اسٹیج پر کہیں گے:ممتا
یواین آئی
کلکتہ ؍؍وزیر اعظم نریندرمودی سے ممتا بنرجی نے آج شام راج بھون میں ملاقات کی۔جمعہ کو آرام باغ میں پروجیکٹ کا افتتاح اور ایک جلسے کو خطاب کرنے کے بعد آج سہ پہر راج بھون پہنچے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا راج بھون میں مودی سے ملنے گئیں۔ میٹنگ کے بعد ممتا نے میڈیا سے کہا کہ چوں کہ اس وقت انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے۔اس لئے پروٹوکول کے مطابق میں نے ان سے ملاقات کی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے راج بھون میں وزیر اعظم کے آتے ہی ملاقات کی۔ میں نے ریاست کے بارے میں بھی بات کی۔ او
ر میں نے ریاست کے بقایا جات کی ادائیگی کا مطالبہ رکھا ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے پوچھا گیا کہ کیا واجبات کے بارے میں وزیر اعظم کے ساتھ کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہاں، میں نے اس سب کے بارے میں جو کہنا ہے کہہ دیا ہے۔‘‘ اس کے بعد ممتا نے کہا، ’’ہمیں جو کہنا ہے، ہم سیاست کے اسٹیج پر کہیں گے۔
وزیر اعظم مودی ہفتہ کو کرشنا نگر میں ایک میٹنگ بھی کریں گے۔ اس کے بعد وہ 6 مارچ کو دوبارہ ریاست آنے والے ہیں اور باراسات میں ایک میٹنگ کریں گے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سندیش کھالی کے تناظر میں یہ دورہ کافی اہم ہے۔ ترنمول ذرائع کے مطابق باراسات میں مودی کی میٹنگ کے اگلے دن یعنی 7 مارچ کو ترنمول کانگریس کی خواتین سیل کا پروگرا م ہے۔