ممتاز ادیب ،معتبر و بے باک صحافی و کالم نویس محمد اعظم شاہدکی کتاب ’دستک‘ منظر عام پر

0
0

لازوال ڈیسک


گلبرگہ؍؍جناب چاند اکبر سربراہ مصور برقی روزنامہ ’گھومتہ آئینہ‘ کی اطلاع کے بہ موجب اردو کے ممتاز ادیب معتبر و بے باک صحافی و کالم نویس جناب محمد اعظم شاہد (بنگلور) کی کتاب ’دستک‘ منظر عام پر آگئی ہے۔ اس کتاب میں ہر ہفتہ ، جمعرات کو ’گھومتا آئینہ ‘ میں بہ پابندی شائع ہونے والے مستقل کالم ’دستک‘ کے گذشتہ ایک سال کی 52قسطیں مجموعہ بند کی گئی ہیں۔ کتاب کی ابتدا میں جناب محمد اعظم شاہد کی کالم نگاری کے تجزیاتی مطالعہ پر محیط ملک کے نامور صحیفہ نگاران جناب سہیل انجم ، ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز اور جناب رفیق جعفر(پونے) کے مضامین کے علاوہ جناب محمد اعظم شاہد پر ڈاکٹر انیس صدیقی کا خاکہ اور جناب چاند اکبر کا لیا ہوا انٹرویو شامل ہے۔ علاوہ ازیں کتاب کا پس سرورق اور فلیپ پروفیسر بی شیخ علی، پروفیسر م ن سعید اور جناب ملنسار اطہر احمد کی گراں مایہ آراسے آراستہ ہے ۔نہایت دیدہ زیب سرور سے مزین، 204صفحات پر مشتمل اس کتاب کی تقریب رسم اجرا جاریہ ماہ کے اواخر میں منعقد ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا