ممبر پنچائیت ناگاناڑی حافظ بشیر احمد کا پانچ سالہ سفر

0
0

دیگر ترقیاتی کام تو ہوئے لیکن سڑک نہیں پہنچی
ریاض ملک
منڈی؍؍.2018سے 2024تک سرپنچوں اور پنچوں نے جو عوام کے فلاح وبہبود کے لئے کام کئے ہیں۔ان کو لیکر لوگ جوق درجوق شکریا اورسرہانہ کررہے ہیں۔اور کہیں کہیں تو ان کے اقتدار کے خاتمہ پر َخوشیاں منارہے ہیں۔پنچائیت چکھڑی بن میں ترقیاتی کاموں کو لیکر عوام نے سرپنچ حلقہ وتمام وارڈ ممبران کے کام کاج سے اطعمنان کا اظہار کیا۔ ناگاناڑی جو بہت ہی دوردراز علاقع ہے۔ جہاں اج بھی لوگ پیدل چل کر چار سے پانچ گھنٹوں میں پہونچ پاتے ہیں۔ مریضوں کو بھی پیدل کاندھوں پر اٹھاکر لاتے لیجاتے ہیں۔اس دوردراز علاقع میں ممبر پنچائیت نے اپنے دورا اقتدار میں دوڑ دھوپ کرکے متعدد لوگوں کی پنشن، بجلی، نیٹ ورک ٹاور، بن بالا تا ناگاناڑی پلی، پی ایم اگ وائی ودیگر ترقیاتی کام تو کروانے میں کامیاب رہاہے۔ لیکن اس دوردارز علاقع کو سڑک جیسی سہولیات کے لئے تگ ودو کرنے کے باجود ابھی تک خاطر خواں کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ حافظ ممبر بشیر احمد نے سرپنچ حلقہ تعظیم اختر ودیگر اپنے ممبران پنچائیت کا جہاں شکریہ ادا کیا ہے۔وہی پر اپنے وارڈ کے تمام افراد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہوے کہاکہ آئندہ بھی اپنی بساط کے مطابق عوام اور اپنے معزز شخصیات کے مشوروں اور تعاون سے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ اور اپنے علاقع کی ترقی کے لئے کوشاں رہوں گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا