ممبر اسمبلی چودھری محمد اکرم نے مرہوٹ کا کیا دورہ

0
0

عید گاہ تا سانگلہ گلی سڑک پر چل رہے کام کیا لیا جائزہ
افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ// ممبر اسمبلی سرنکوٹ چودھری محمد اکرن نے مرہوٹ کا دور کیا اور لوگوں سے ملاقات کی اس دوران انہوں نے عید گاہ سے سانگلہ گلی سڑک پر چل رہے کام کاج کا جائزہ بھی لیا۔یہ سڑک جو نبارڈ کے زیر نگرانی میں کام کیا جا رہا ہے اور اس سڑک سے مقامی لوگوں کو کافی حد تک فائدہ حاصل ہوا ہے۔اس موقعہ پر موصوف کے ساتھ ایگزیکٹیوانجینئر آر اینڈ بی ،اے ای ای اور جونئیرانجینئر آر اینڈ بی بھی موجود تھے۔ان کے علاوہ محکمہ پی ایچ ای جونیئر انجینئر بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقعہ پر کافی تعداد میں لوگوں مقامی لوگ بھی موجود تھے اور لوگوں نے موصوف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک سے لوگوں کو کافی حد تک فائدہ حاصل ہواہے اور لوگوں کی مشکلات کافی حد تک کم ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقامی عوام کو سڑک سے کافی بنیادی فائدے حاصل ہوئے ہیں۔موصوف نے عوام سے خطابکرتے ہوئے کہا کہ مقامی عوام کا تعاون قابل ستائش ہے جنہوں نے اپنی قیمتی زمینوں کو سڑک کے لئے واگزار کیا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سماج میں پھیل رہی برائیوں کو ختم کرنےکی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو بہتر تربیت دیں اور تاکہ وہ سماجی برائیوں سے دور رہ سکیں۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے علاقے کے مسائل سے بھی آشنا کروایا جس پر انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا