ممبئی -دیونار میں سہ روز نیشنل گولڈن ففٹی کا نفرنس کی رسم پرچم کشائی

0
0

ملک کی ۴۲/ریاستوں سے مندوبین کی آمد،کیریرگائڈنس،کتاب میلہ،ایکسپوکا مختلف روایتی اندازمیں افتتاح
دیونار
ہندوستان کی سب سے بڑی تعلیمی،رفاہی،سماجی اسٹوڈینس آرگنائزیشن ایس ایس ایف انڈیا کا آج یہاں ممبئی کے دیونار گراؤنڈ میں سہ روزہ نیشنل گولڈن ففٹی کانفرنس کی رسم پرچم کشائی نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ عمل میں آیا۔پرچم کشائی روایتی انداز میں ہوا۔ جس میں بڑی تعداد میں ملی ومذہبی رہنماں،عمائدین سمیت سینکڑون کی تعداد میں شریک ہوئے۔اس موقع پر کیریئر گائڈنس کا افتتاح ہندوستان اردو روزنامہ ایڈیٹر سرفراز آرزو نے کیا۔کتاب میلہ کا افتتاح اردو کے مشہور شاعر محبوب عالم غازی نے شام ۷ بجے کانفرنس کا افتتاحیہ اجلاس عرب لیگ کے سفیر محمد یوسف کی قیادت میں ہوا۔اہم شرکاء میں ڈاکٹر فاروق احمد نعیمی،مولانا عبید اللہ ثقافی،مولانا نوشاد عالم مصباحی،مولانا ظہیر الدین نورانی،دین محمد چگولے،خورشید جمال نوری سمیت علاقائی سرکردہ شخصیات کے اسما شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایس ایس ایف گولڈن ففٹی کانفرنس اپنے تاسیس کے ۰۵/سالہ جشن پر ممبئی کے دیونار میں سہ روزہ نیشنل گولڈن ففٹی کانفرنس میں سماجی،تعلیمی،اقتصادی، ملی،مذہبی اور قومی تحفظ جیسے کئی اہم پروگرامس شامل ہیں۔جس میں ملک وبیرون ممالک کے سینکڑوں دانشوراں،علما،مشائخ،مرکزی وریاستی وزراء ملی ومذہبی آرگنائزروبیرون ممالک سمیت بالخصوص شیوخ عرب بڑی تعداد میں شریک ہورہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس ایف نے ۰۵/سالہ قلیل مدت میں ملک کی ۶۲/ریاستوں میں لاکھوں طلبہ کو دینی وعصری تعلیم وتربیت،تعلیمی،تنظیمی،دعوتی،رفاہی شعبہ جات قائم کئے۔علاوہ ازیں فلاحی وسماجی خدمات میں تنظیم نے ملک وملت کا نام روشن کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا