بھیانک حادثے میں 10جاں بحق،متعددزخمی
یواین آئی
ممبئی؍؍جنوبی ممبئی میں واقع بھنڈی بازارعلاقہ میں آج ایک پانچ منزلہ عمارت عرشی منزل کے منہدم ہوگئی جس میں 10مکین لقمہ اجل بن گئے ہیں اور 15 زخمیوں کو اسپتال داخل کرایا گیا ہے ۔ممبئی کے نگراں وزیر سبھاش ڈیسائی اورمیونسپل کمشنراجوئے مہتانے جائے حادثہ کادورہ کیا۔ایم پی مجید میمن اور مقامی کارپوریٹر اتل شاہ نے بھی حالات کا جائزہ لیا۔ بی ایم سی کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق 55-60افراد ملبے میں دبے ہیں۔فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور متعدد ایمبولنس پہنچی ہیں۔بی ایم سی کے عملے کے ساتھ ساتھ مقامی سوشل ورکر س بھی راحتی کام میں مصروف ہیں۔