اے سی بی نے لیا نوٹس، گرداور کو جموں میں معطل کر دیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ عوامی خدمات کی فراہمی میں بدعنوانی پر صفر رواداری کے عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے، گرداور، وجے کمار کو دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے ماں بیٹے کی جوڑی نے ریونیو اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت سے جموں شہر کے بخشی نگر علاقے میں دھوکے سے نہ صرف ایک جائیداد دو مختلف افراد کو فروخت کی بلکہ اس فروخت شدہ جائیداد پربینک سے قرض بھی حاصل کیاجہاں اینٹی کرپشن بیورو نے اس کا نوٹس لیا۔تاہم اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے مکمل چھان بین کے بعد پتہ چلا کہ اس وقت کا پٹواری جو اب گردوارہ ہینجی فائدہ اٹھانے والوں کی ملی بھگت سے فرد جاری کر رہا تھا۔اس دھوکہ دہی کے نتیجے میں خریداروں اور لین دین میں شامل اداروں دونوں کو مالی نقصان پہنچا۔ وہیںانسداد بدعنوانی ایکٹ، سموت 2006 کے متعلقہ سیکشنز کے ساتھ ساتھ آر پی سی کی دفعہ 120-B، 420، 467، 468، اور 471 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔واضح رہے اینٹی کرپشن بیورو کی انکوائری نے ملزمان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔