کہامودی سرکار اصل مدعوں سے ہٹ کرملک کومذہب کی بنیادوں پرتقسیم کرنے میں مصروف
اعجاز الحق بخاری
پونچھ؍؍سینئرپی ڈی پی لیڈر سابق ایم ایل اے پونچھ شاہ محمد تانترے نے آج نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک کا مستقبل اور بھاجپا کی سوچ ہندو راشٹر ہے۔ انہوں نے کہا پورا ملک اس بات کو سمجھ چکا ہے کہ اب ہندوستان کو اقلیتوں کے لیے تنگ بنایا جارہا ہے ہندوستان جوکہ جمہوری ملک ہے اور آئین پر چلتا ہے یہاں محبت کو ہمیشہ ترجیح ملی ہے لیکن اب ملک کے اصل مدعوں سے ہٹ کر ملک میں ووٹ بینک کی سیاست کی جارہا ہے۔ عام غریب عوام کااس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا مہاتما گاندھی نے آزادی حاصل کرنے کے لئے جو تحریک چلائی تھی اس تحریک پر آج سنگ اور بھاجپا کے لوگوں کو غور کرنے کی ضرورت ہے۔ این آر سی اور شہریت ترمیمی بل سے پورا نارتھ ایسٹ جل رہا ہے اور وہاں پر حکومت مخالف مظاہرے پر مودی اور امت شاہ کی جوڑی ملک کی عوام کو جواب دینا ہوگا ۔تانترے نے کہا این ڈی اے نے نوٹ بندی سے لیکر این آر سی تک تب کچھ ایک دم کیوں کیا ہے۔ اب ملک کو تقسیم کرنے لئے شہریت ترمیم اور این آرسی لایا جارہا ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ بے آواز خدا کی لاٹھی چلے گی ۔