ملک کا آئین تمام شہریوں کو بنیادی اور جمہوری حقوق کی فراہمی کی ضمانت دیتا ہے: سید محمد الطاف بخاری

0
0

اپنی پارٹی کے سربراہ کی یوم جمہوریہ پر عوام کو مبارکباد؛ امن و استحکام اور خوشحالی کی دعا کی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک کے عوام بالخصوص جموں وکشمیر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے خصوصی پیغام میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ ’’ملک کل یعنی 26 جنوری کو 75 واں یوم جمہوریہ جوش و خروش سے منانے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ دن ملک کے آئین کو اپنانے کا دن ہے۔ 1950 میں آج ہی کے دن آئین نافذ ہوا۔ یہ بنیادی دستاویز جمہوری اصولوں کی روشنی کے طور پر ہمارے پاس ہے اور اس کی رو سے ہر شہری کو آزادی اظہار رائے، مذہبی آزادی، اور وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے ہے۔ اس لحاظ یہ دن ملک کے شہریوں کے لیے کسی تہوار سے کم نہیں ہے۔‘‘انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا، ’’یوم جمہوریہ کے اس موقعے پر، میں لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دْعا گو ہوں کہ یہ دن ہماری زندگیوں میں امن و سکون کی نوید لے کر آئے اور ہم سب کی زندگیوں میں خوشحالی کی راہ ہموار کرے۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا