ملک نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے آج بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کے یوم پیدائش پر پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں بابا صاحب کے مجسمے پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ہندوستان کے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ ، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھی ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔کئی مرکزی وزراء ، اراکین پارلیمنٹ اور سابق اراکین پارلیمنٹ نے بھی اس موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔بعد میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر بھوپیندر یادو ، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملیکارجن کھڑگے ، مرکزی وزیرمملکت وزیر ارجن رام میگھوال ، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، اراکین پارلیمنٹ اور سابق اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں ڈاکٹر امبیڈکر کی تصویر پر پھول چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل اْتپل کمار سنگھ اور پی سی۔ مودی نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں نوجوانوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے اپنی پوری زندگی قوم کے مقصد کے لیے وقف کر دی، خاص طور پر سماج کے دبے کچلے اور محروم طبقات لوگوں کی بہتری کے لیے اپنی زندگی وقف کردی۔ وسائل کی کمی اور رکاوٹوں کے درمیان انہوں نے اپنی لگن اور محنت کے بل بوتے پر بہترین تعلیم حاصل کی۔ ان کی پوری زندگی ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے ایک تحریک ہے۔ آئین سازی میں ڈاکٹر امبیڈکر کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ان کا دیا ہوا آئین آج بھی لوگوں کی خدمت کے راستے پر ہماری رہنمائی کرتا ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک تحریک کا کام کرے گا۔ اس خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہ بابا صاحب کے وڑن نے ہندوستان کے اتحاد کو مضبوط کیا، مسٹر برلا نے آزادی کے بعد ہندوستان میں منصوبہ بندی اور اقتصادی ترقی میں ڈاکٹر امبیڈکر کے تعاون کو بھی یاد کیا۔مسٹر برلا نے ہندوستان کے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان عظیم شخصیات کی زندگیوں کے بارے میں پڑھیں جنہوں نے آزادی کے بعد ہندوستان کی جدوجہد آزادی اور قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔لوک سبھا کے اسپیکر نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی نوجوانوں کو کامیابی کی راہ پر آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی۔ اس خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہ نوجوانوں کو اپنے تازہ خیالات اور وڑن کے ساتھ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے، مسٹر برلا نے زور دیا کہ ہمیں ملک کی ترقی کو یقینی بنانا چاہیے اور ہمارا مقصد ہمارے آئین کی اقدار کو برقرار رکھنا ہے۔ اس کے لیے ایک ترقی یافتہ، مضبوط اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر ہونی چاہیے۔ملک بھر سے منتخب نوجوان شرکاء نے بھی ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نوجوان شرکاء میں سے منتخب شرکاء نے بابا صاحب کی زندگی اور خدمات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر امبیڈکر کے یوم پیدائش پر مسٹر برلا نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا "سماجی تبدیلی کے علمبردار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ انہوں نے مساوات، آزادی کی اقدار کو فروغ دے کر پوری دنیا کو متاثر کیا۔ انصاف اور بھائی چارہ پر مبنی ” ایک متاثر کن آئین بنایا۔ ہندوستان اور ہندوستانیوں کے لیے ان کا گرانقدر رول قابل تعریف ہے۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا