ملک میں امن وبھائی چارگی اور ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘کے تحت ہی ترقی ممکن ہے :وزیراعلیٰ فڑنویس

0
0

یواین آئی
ممبئیممبئی کے پولیس کمشنر دتا جی پڈسالگیکر کی عیدملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے گزشتہ شب کہاکہ ملک میں امن وبھائی چارگی اور ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘کے تحت ہی ترقی ممکن ہے اور ہمارے ملک کی تہذیب وتمدن میں سب شہری مل جل کر تہوار مناتے ہیں اور اس میں کسی کوکوئی اعتراض نہیں رہتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ہمیشہ ہم آہنگی اور بھائی چارگی کا ماحول رہا ہے اور مسلمانوں کے صوم وصلوة میں سبھی شامل ہوتے مسرت کا اظہار کرتے ہیں اوریہ روایت ورواج بن گیا ہے کہ ہر کوئی عید الفطر کے موقع پر سوئیوں کی فرمائش کرتا ہے ۔رمضان میں عبادت کے دوران اپنے اور ملک کی خوشحالی وترقی کے لیے جو بھی دعائیں کی گئی ہیں انہیں رب العزت قبول کرلے ۔اس موقع پر پولیس کمشنر پڈسالگیکر نے بھی خیالات کا اظہار کیا ۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ ماہ مقدس میں اقلیتی فرقہ کا مکمل تعاون رہا اور پولیس جوانوں نے بھی بھر پورانداز میں بخوبی اپنے فرائض انجام دیئے ،اس درمیان شہر میں کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعہ نہیں پیش آیا جس میں شہریوں کا تعاون بھی شامل رہا۔ مذکورہ تقریب سے ایم ایل ایز عارف نسیم خان،اسلم شیخ،امین پٹیل ،ایڈوکیٹ وارث پٹھان وغیرہ نے بھی خطاب کیا ،نسیم خان نے کہا کہ پولیس کمشنر نے اپنے دورہ میں شہر کا امن وامان برقرار رکھا ہے ،حالانکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ذمہ داری سیاستدانوں کی ہے ،لیکن اسے پولیس اور سرکاری افسران انجام دے رہے ہیں۔ہمیں مل جل کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے کام کرنا ہوگا۔ معروف ایڈوکیٹ اور ایم مجید میمن نے کہاکہ موجودہ کمشنر پڈسالگیکر کے دورمیں شہر نے امن وامان برقررہنے کا جوریکارڈ قائم ہوا ہے ،وہ قابل ستائش ہے اور ماہ رمضان مکمل امن سے گزرگیا ،کیونکہ یہ امن کا مہینہ ہے اور سبھی اس میں شامل رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں ہے کہ مومن کے اعمال اچھے ہونا چاہئے اور اسلام کے معنی ہی امن کے ہوتے ہیں ۔یہی اس وقت کا تقاضہ بھی ہے کہ ہم اس پر عمل کریں ،ہمارا پڑوسی بھوکا نہ رہے اور ممبئی ہی نہیں بلکہ ملک کے مسلمانوں نے ہمیشہ اپنے ہم وطنوں سے حسن سلوک کیا ہے ۔ایڈیشنل کمشنر ایس بی ون رویندر ششوے نے کہاکہ ماہ رمضان کے بعد عید کی خوشی میں سبھی شامل ہوتے ہیں اور مل جل کر عیدمنانے کا الگ ہی مزہ ہوتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا