ست شرما نے بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں عوامی شکایات سماعت کیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر ست شرما سی نے کہا کہ یوٹی کے لوگوں نے گزشتہ تقریباً دس سالوں کے دوران پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں عوام کی حقیقی ترقی اور فلاح و بہبود کو دیکھا ہے۔واضح رہے ست شرما بدھ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں اپنے ہفتہ وار عوامی دربار کے دوران بڑی تعداد میں وفود اور افراد سے بات چیت کر رہے تھے۔ست شرما نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جموں و کشمیر کو کسی بھی مرکزی حکومت کے پروجیکٹوں اور اسکیموں میں منصفانہ سودا ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بڑے ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی سکیموں کے بارے میں سوچا بھی نہیں وہ خود تیز رفتار ترقی، سڑکوں، ریل اور فضائی رابطوں کی اپ گریڈیشن اور جدید کاری، پلوں، فلائی اوورز کی تعمیر، باوقار اداروں کے قیام کو دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لوگوں نے مختلف فلاحی اسکیموں کا بھی فائدہ اٹھایا ہے، اور ان میں سے بہت سے ایک سے زیادہ اسکیموں کے مستفید ہیں۔ یہ سب کچھ نظر انداز اور امتیازی سلوک کا شکار جموں و کشمیر بالخصوص جموں کو انصاف دلانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی فکر اور عزم کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ست شرما نے کہا کہ مودی حکومت کے گڈ گورننس ماڈل نے جموں و کشمیر بھر کے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے اور انہوں نے محسوس کیا ہے کہ مودی عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور ان پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔