ملکی قیادت غیر ذمہ دار کے ہاتھوں میں دینا عوام کا غلط فیصلہ ثابت

0
0

ملک کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہو سکتا ہے، وزیراعظم شدت پسند تنظیموں کے دباو¿ میں کام کررہے ہیں۔ جاوید ریشی
سید نیاز شاہ
پونچھ//ہندوستان کی قیادت کو غیر زمہ دار اور شدت پسند کے ہاتھوں میں دینے کے عوامی فیصلہ کو ملک کیلئے نقصان دہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر انصاف مو¿منٹ کے چئیر مین جاوید اقبال ریشی نے پونچھ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتہا پسند تنظیموں کے دباو¿ میں کام کرنے والے وزیر اعظم نے ملکی حالات ایسے کر دئے ہیں جسے ملک کئی ٹکڑوں میں بٹ سکتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کی نااہلی پر ان پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ "اس شخص کے پاس جدید تعلیم ہے اور نہ مذہبی” جو اس کے شدت پسند فیصلوں سے صاف عیاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جو عالمی سطح پر اپنا نام کما چکا تھا اس میں خانہ جنگی کا ماحول پیدا ہو چکا ہے، جو ملک کی سالمیت کیلئے نا خوشگوار ہے۔ ریشی نے جموں میں مسلمانوں پر ڈھائے گئے مظالم پر شدید درعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو آر ایس ایس اور دیگر ہندو انتہا پسند تنظیموں کی غنڈہ گردی سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں مسلمانوں کو بالخصوص اور اقلیتوں کو اس طرح نشانہ بنایا جائے وہ عالمی سطح پر اپنی طاقت کیسے ظاہر کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں پر ہو رہے مظالم دیکھ کر کیسے اپنے ملک کی بات کر سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے جس میں مسلمان، سکھ عیسائی اور دیگر مذاہب کے بھی حقوق برابر ہیں جو شدت پسند لوگ نہیں جان سکتے۔ انہوں نے ملک میں جنگی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک امن کا پیغام دے کر عالمی سطح پر اپنا اچھا چہرا جبکہ ہمارا میڈیا بھڑکاو¿ بیان بازیوں سے غیر سنجیدگی کی سبھی حدیں عبور کر چکا ہے۔ انہوں نے جنگ بند کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے حکومت اور بھارتی چند چینلوں کو کہا کہ سرحدوں پر موجود لوگوں کو جنگ کے نقصانات کا علم ہوتا ہے کیوں کہ وہ جانی نقصان کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں، اور کسی بھی طرح جنگ نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جب کہ وزیر اعظم کی نااہلی سے ملک میں خانہ جنگی کا سا ماحول بنا ہوا ہے، کوئی بھی دشمن ملک انتہا پسند اور شدت پسند سوچ رکھنے والے وزیر اعظم کو ہی پسند کرے گا جس سے ملک مذید کمزور ہو۔ پلوامہ سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریشی نے کہا کہ حفاظتی دستوں کے خون کر سیاست کرکے وزیر اعظم ہر طرح سے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں جو نہایت ہی قابل افسوس ہے انہوں نے پلوامہ واقعے پر اپنا موقف ظاہر کرتے ہوئے اس کے پیچھے سیاسی ہاتھ کا انکشاف کیا اور اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے عوام میں کوئی بھی فساد پیدا کر سکتی ہے جس سے ملکی عوام، بالخصوص زعمہ اور ادبا کو اپنا اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں گھٹیا سوچ رکھنے والو کو ناکام بنا کر ملک کی بھاگ ڈور کسی نئے چہرے کے ہاتھوں میں دیں جس سے ملک اپنی کھوئی ہوئی ساخت واپس بحال کر سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا