ملاوی میں طیارہ حادثہ ،دو افراد کی ہلاکت کا خدشہ

0
0
ملاوی میں طیارہ  حادثہ ،دو افراد کی ہلاکت کا خدشہ

لیلونگوے، 21 اگست (یو این آئی)ملاوی میں طیارہ حادثہ میں دو افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ یہ حادثہ دارالحکومت لیلونگوے سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال مشرق میں، نکھوٹاکوٹہ ضلع میں ملاوی جھیل میں پیش آیا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں عملے کا ایک رکن اور دو مسافر سوار تھے۔

ملاوی کی حکومت کے چیف ترجمان موسیس کنکیو نے منگل کی شام ایک بیان میں حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں میں سے ایک ڈچ خاتون، بچ گئی۔ خاتون کو مقامی ماہی گیروں نے بچا لیا اور اسے معمولی چوٹیں آئیں۔

ژنہوا نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ خاتون کا علاج ضلع کے ایک اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات اور ڈیجیٹلائزیشن کے وزیر کنکیو نے کہا کہ جہاز کو جھیل میں پانی کی سطح پر دیکھا گیا تھا اور اسے ساحل پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

وزیرموصوف کے مطابق یہ طیارہ نیاسا ایکسپریس کمپنی کا تھا اور وہ لیونگوے سے 235 کلومیٹر دور جنوب میں واقع ٹاؤن شپ نکھوٹاکوٹہ سے لیونڈے کے لیے پرواز کر رہا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا