ملازمین کے لئے سابقہ طور پر بڑھاپا پنشن لاگو کی جائے :شیخ یوسف

0
0

کہابڑھاپا پنشن زندگی کے آخری ایام تک ساتھ رہتی ہے
ریاض ملک
منڈی؍؍ جموں وکشمیر یتیم ٹرسٹ کے ناظم یونٹ لورن شیخ محمد یوسف ریٹائیرڈ پرنسپل نے ملازمین کے لئے سابقہ طور پر ملازمت سے سبکدوشی کے بعد بڑھاپا پنشن سکیم لاگو کرنے کی مانگ کی ہے۔انہوں نے کہاکہ متعدد ریاستوں کی طرح یہاں جموں وکشمیر میں بھی بڑھاپا پنشن سکیم کا سابقہ طرز پر ہی منظوری دی جاے۔ کیوں کہ نیشنل پنشن سکیم کسی بھی طرح فائیدہ مند نہیں ہے۔ اس وقت جموں وکشمیر کے اکثر ملازمین کو نیشنل پنشن سکیم میں رکھاگیاہے۔جس کی وجہ سے ملازمین کے زہین منتشر ہیں۔ اور اپنی زمہ داریوں کو بھی اچھے سے نبھانہیں سکتے ہیں۔ شیخ یوسف نے مزید کہاکہ وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوے بڑھاپاپنش کا ہونا اس لئے بھی ازحد ضروری ہیکہ یہ عمر کے آخری ایام کا توشہ ہوتاہے۔ جس کے سہارے ملازمین سبکدوشی کے بعد اپنا گزربسر کرتے ہیں۔انہوں نے لفٹنٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے تمام سرکاری ملازمین کو نیشنل پنشن سکیم سے نکلاکر اولڈ ایج پنشن سکیم کے تحت لائیں۔ اور ملازمین کے تمام تر خدشات کو دور کرے۔اور ان کی ملازمین کی امیدوں کو تحفظات فراہم کرکے زہنی خلفشار سے ازادی فراہم کی جاے۔کیوں کہ ملازمین جب اولڈ ایج پنشن سکیم جو پہلے سے ہی جموں وکشمیر میں لاگو تھی۔اس کے تحت دوبارہ لایاجایگا۔ تمام ملازمین زہنی دباو سے ازاد ہوکر کام کریں گے۔ جس سے جہاں متعلقہ محکمہ میں نمایا کارکردگی دیکھنے کو ملے گی۔ بلکہ ایک دیرینہ اور مستقل معاملہ حل ممکن ہوسکے گا۔ اس لئے لیفٹنٹ گورنر اس معاملہ کو اولین فرصت میں حل کرکے ملازمین کے حدشات وتحفظات کو دور کرنے میں اپناقلیدی رول ادا کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا