یواین آئی
نئی دہلی؍؍اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے بانی سرپرست ملائم سنگھ یادو کواچانک طبیعت بگڑنے کے بعد ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ذرائع کے مطابق دہلی کے قریب گروگرام کے ایک پرائیویٹ اسپتال میدانتا میں داخل مسٹر ملائم سنگھ یادو کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور اتوار کو انہیں آئی سی یو میں بھیجا گیا۔دریں اثنا، سماج وادی پارٹی نے ایک ٹویٹ میں کہا، "محترم نیتا جی گروگرام کے میڈانتا اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں، ان کی حالت مستحکم ہے۔ سینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ انہیں پیشاب میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ اسپتال میں ہیلتھ چیک اپ کے دوران آکسیجن کم ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں بھیجنا پڑا۔ذرائع نے بتایا کہ سماج وادی پارٹی کے صدر اور ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اکھلیش یادو اور ان کی اہلیہ ڈمپل یادو اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ مسٹراکھلیش یادو نے مسٹرملائم سنگھ یادو کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے طویل بات چیت کی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ مسٹرملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بھائی شیو پال سنگھ یادو بھی دہلی میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق ملائم سنگھ یادو کی حالت کودکھتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور خیر خواہ اسپتال پہنچ رہے ہیں۔