مقامی نوجوان ہتھیارچھوڑدیںـ:منیرخان

0
0

کہاانہوں نے کسی کے بھکاوے میں آکر تشدد کا راستہ اختیار کیا ہے
یواین آئی

  • سری نگر؍؍جموں وکشمیر میں مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے مقامی جنگجوؤں کو تشدد کا راستہ ترک کرنے کی اپیل کی ہے۔ کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) منیر احمد خان نے پیر کے روز یہاں وکٹر فورس کے میجر جنرل بی ایس راجو اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے انسپکٹر جنرل (آپریشنز) ذوالفقار حسن کے ساتھ نیوز کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا ’مسلح تصادم کے دوران مقامی جنگجوؤں کو خودسپردگی اختیار کرنے پر آمادہ کرنا ان تمام نوجوانوں کے لئے واضح پیغام جنہوں نے کسی کے بھکاوے میں آکر تشدد کا راستہ اختیار کیا ہے۔ تشدد کا راستہ اختیار کرنے والے تمام مقامی نوجوانوں کو یہ راستہ ترک کرنا چاہیے۔ ہم تشدد کا راستہ اختیار کرنے والے نوجوانوں کا خیرمقدم کریں گے‘۔ انہوں نے کہا ’جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں 10 ستمبر کو ہونے والے مسلح تصادم میں مقامی جنگجو عادل بٹ جس نے محض تین ماہ قبل جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی، فورسز پر فائرنگ کررہا تھا۔ وہ اچانک اپنا توازن کھو بیٹھا اور مزید فائرنگ نہیں کرپایا۔ ہم اس کو مار بھی سکتے تھے لیکن ہم نے اسے زندہ رہنے کا موقعہ دیا۔ ہم نے اسے زندہ گرفتار کیا‘۔ منیر خان نے کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ مقامی جنگجو صرف مسلح تصادموں کے دوران خودسپردگی اختیار کریں بلکہ وہ کسی بھی وقت خودسپردگی اختیار کرسکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا