مقامی صنعتوں کوہرممکن تعاون دیں گے:محبوبہ مفتی

0
0

کہا جموں وکشمیر جی ایس ٹی مراعات دینے والے پہلی ریاست ؛ چیمبر ہاوس کا دورہ کر کے خواتین کارخانہ داروں کے ساتھ استفسار کیا
لازوال ڈیسک

جموں ؍؍وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مقامی کار خانہ داروں کو مقامی اقتصادیات کا ایک اہم جز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت ریاست میں مقامی صنعت کاری کو بڑھا وادینے اور صنعت کاروں کی حوصلہ افزا ئی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔بڑی براہنما انڈسٹریل ایسٹیٹ میں آج کئی یونٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد صنعت کاروں اور یونٹ ہولڈورں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر اعلیٰ نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ حکومت ریاست میں مقامی تجارت اور صنعتوں کو فروغ پاتا دیکھنا چاہتی ہے ۔انہوںنے بڑے صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ ریاست میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے میں اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ محبوبہ مفتی نے کہاکہ جموں وکشمیر شاید ملک کی پہلی ریاست ہے جس نے جی ایس ٹی کے تحت مراعات واگزار کئے اور حکومت ریاست میں تجارتی سرگرمیوں کو بڑھاواد دینے اور ان کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لئے وعدہ بند ہے۔اس موقعہ پر ریاستی وزراء چندر پرکاش گنگا اور ڈاکٹر حسیب درابو نے بھی خطاب کیا۔ صنعت و حرفت کی وز یر مملکت آسیہ نقاش ، پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت شیلندر کمار ، ڈویژنل کمشنر جموں ہمنت شرما ،آئی جی پی جموں زون ایس ڈی ایس جموال ، ڈپٹی کمشنر سانبہ شیتل نندا اور کئی دیگر افسران بھی ا س موقعہ پر موجود تھے۔بعد میں وزیر اعلیٰ نے ریل ہیڈ جموںمیں حال ہی میںتعمیر کئے گئے چیمبر ہاوس کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے جموں کی خواتین کارخانہ داروں کے ساتھ ایک وسیع استفسار کیا۔ اس موقعہ پر انہوںنے وزیر اعلیٰ کو اپنے مشکلات کے بارے میںجانکاری دی۔محبوبہ مفتی نے اس موقعہ پر خواتین کارخانہ داروں پر زور دیا کہ وہ آگے آکر حکومت کی طرف سے ان کے لئے شروع کی گئی سکیموں اور مراعات سے بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ عنقریب ہی ای ڈی آئی میں خواتین کار خانہ داروں کیلئے ایک الگ سیل قائم کیا جائے گا جہاں سے انہیں ہر طرح کی مدد ،معاونت اور رہنمائی دستیاب ہوگی ۔اس موقعہ پر وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو نے خواتین کار خانہ داروں کو ریاست کے تمام تعمیراتی جگہوں پر خواتین ورکروں کے لئے پوٹیبل بیت الخلاء قائم کرنے کے امکانات پر غور کرنے کا یقین دلایا۔قانون سا ز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا ، صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا، وزیر مملکت آسیہ نقاش، پرنسپل سیکرٹری فائنانس نوین کمار چودھری، کمشنر سیکرٹر ی صنعت و حرفت شیلند ر کمار ، صوبائی کمشنر جموں ہمنت شرما ، صدر جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راکیش گپتا کے علاوہ کئی دیگر اعلیٰ افسران اور کافی تعداد میں خواتین کار خانہ در بھی اس موقعہ پرم وجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا