مفرور ایس پی او کو تلاش کرنے کیلئے رات بھر پلوامہ میں چھاپہ ماری رات بھر سیب کے باغات اور حساس مقامات کی ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی گئی

0
0

 

جے کے این ایس
سرینگرجنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے والے مفرور ایس پی او کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے سیکورٹی فورسز نے پلوامہ میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ درمیانی رات کو نارستان محلہ سانبورہ پلوامہ میں ایس پی اوز کو تلاش کیا گیا تاہم اس دوران اُس کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایس پی اوز کا پتہ لگانے کیلئے رات بھر ڈرونز کیمروں کے ذریعے سیب کے باغات کی نگرانی کی گئی ۔ جے کے این ایس کے مطابق پانپور پولیس اسٹیشن میں تعینات ایس پی او کی جانب سے جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے مفرور ایس پی او کو تلاش کرنے کیلئے جنوبی ضلع پلوامہ میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ 27اور 28جون کی درمیانی رات کو سیکورٹی فورسز نے نارستان محلہ سانبورہ پانپور کا محاصرہ کیا اور اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق جنگجو مخالف آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے اہلکار ایس پی اوز کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے تھے۔ نمائندے کے مطابق کئی گھنٹوںتک تلاشی آپریشن کے بعد سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں کوئی سراغ نہیں ملا جس کے بعد آپریشن کو موخر کیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ مفرور ایس پی او کو تلاش کرنے کیلئے رات بھر پلوامہ میں ڈرون کیمروں کے ذریعے حساس علاقوں اور سیب کے باغات کی نگرانی کی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مفرور ایس پی او پلوامہ ضلع میں بھی کئی جگہ چھپا بیٹھا ہے۔ فوج کے ایک سینئر آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ مفرور ایس پی او کو تلاش کرنے کیلئے کئی مقامات پر چھاپے ڈالے گئے۔ مذکورہ آفیسر نے بتایا کہ پلوامہ کے ساتھ ساتھ دوسرے اضلاع میں بھی مقامی انٹیلی جنس کو متحرک کیا گیا اور ہمیں یقین ہے کہ بہت جلد ایس پی اوز کو ڈھونڈ نکال کر اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا