مفتی محمد اشرف قادری کا مہور کے بالائی علاقوں کا دورہ، مختلف مدارس اور مکاتب کی تعلیم و تربیت کا لیا جائزہ

0
0

کہادنیا اور آخرت کی کامیابی کا راز اللہ رب العزت اور اس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات پر عمل پیرا ہونے ہی سے ممکن ہے
ایم شفیع رضوی
مہور ؍؍ نوجوان عالم دین خطیب اہلسنّت حضرت مولانا مفتی محمد اشرف قادری نے اپنے چند احباب کے ساتھ مہور کے بلائی علاقوں کا کیا دورہ مختلف مدارس و مکاتب کی تعلیم و تربیت کا لیا جائزہ بالخصوص مدرسہ مدینہ العلوم فیضان غوث اعظم لار میں چل رہے طلبہ کے ششماہی امتحان کی سرپرستی فرمائی اس موقع پر مفتی موصوف کے ساتھ حضرت مولانا عبدالرحمن قادری،حضرت مولانا جمال الدین رضوی بھی موجود تھے ادارہ ھذا کی انتظامیہ کمیٹی کی موجودگی میں مدرسہ کی تعلیمی و تربیتی مشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا مدرسہ ھذا کے مدرسین حضرت مولانا بشیر احمد قادری اور حضرت حافظ عمران رضا کی محنتوں کی سرہانہ کرتے ہوئے فرمایا کہ استادوں کی سنجیدگی سے ہی طلبہ اپنی منزل مقصود تک پہنچ پاتے ہیں حضرت مولانا مفتی محمد اشرف قادری نے دلی مسرت و شادمانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان پہاڑیوں میں یہ منارہ علم و تربیت یقینا جموں کشمیر کی بالخصوص مہور کے مسفات کی نئی نسل کے تابناک مستقبل کا ضامن ہو گا مہمان مکرم نے مزید کہا کہ تعلیمی و تربیتی نظام کو دیکھ کر دل خوش ہو گیا اور ادارہ سے مجھے کبھی بھی کسی قسم کی خدمت و تعاون کے لئے پکارا جائے گا تو میں ہر لمحہ اس میں شرکت کو یقینی رکھوں گا اور حضرت نے تمام برادران اسلام بالخصوص اہل مخیر حضرات سے ہر طرح کی ادارے کے تعاون کی اپیل بھی کی ہے موصوف نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ انبیائے کرام اور اولیائے کرام نے ہمیں جو دین دیا ہے اس دین پر استقامت کے ساتھ قائم رہنا ہر مسلمان کے لیے لازمی ہے در در کی ٹھوکریں کھانے کے بجائے ادھر ادھر بھٹکنے کے بجائے اولیائے کاملین کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کرتے ہوئے اولیائے کاملین کی تعلیم و تربیت پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے موجودہ پرفتن دور میں اسلام مخالفین طرح طرح کے پروپگنڈے کر کے اسلام کو بدنام کرنے کی ہر ممکن کوشش میں لگے ہوئے ہیں اگر مسلم سماج کی نوجوان نسل دینی تعلیم سے اور اولیائ￿ کاملین کی تعلیمات سے دور رہے گی مسلم سماج کے نوجوانوں کو بھٹکتے ہوئے وقت نہیں لگے گا لہذا وقت کا یہ تقاضہ ہے کہ اپنی انے والی نسلوں کو ہر طرح کی برائیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے قرانی تعلیم سے اراستہ کرنے کی ضرورت ہے اگر والدین یہ چاہتے ہیں کہ ان کی انے والی نسلیں پاک دامن پاک سیرت اور صاحب کردار ہوں تو ہر ماں باپ کو اپنے بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اولیائے کاملین کی تعلیمات پر عمل پیرا کرنا ہوگا اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط جوڑنا ہوگا دنیا اور اخرت میں ہر کامیابی کا راز اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل پیرا ہونے میں ہی پوشیدہ ہے مسجدوں کے میناروں سے انے والی صدا اذان کے وہ کلمات جو ہمیں دن اور رات میں پانچ وقت یہ صدا دیتے ہیں کہ او کامیابی کی طرف تو اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ کامیابی اللہ رب العزت کی بارگاہ ہی سے حاصل ہوتی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا