مغل شاہراہ کو بارہ ماہ بحال رکھا جائے:عوام تھنہ منڈی

0
0

عمران خان
تھنہ منڈی// عوام تھنہ منڈی نے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ مغل شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بحال کیا جائے اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے تھنہ منڈی کی کئی غیر سرکاری تنظیموں نے جن میں ہمدرد فاو¿نڈیشن،ینگ یوتھ تھنہ منڈی،گوجر مہا سبھا تھنہ منڈی و دیگر کئی تنظیموں نے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اگر ریاست جموں کشمیر کی دیگر کئی سڑکیں بھاری برف کہ دوران بھی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھلی رہ سکتی ہیں تو پھر راجوری پونچھ کی 15 لاکھ سے زائید آبادی کو وادی کشمیر سے چھ ماہ تک کے طویل عرصہ تک انتظار کیوں کروایا جاتا ہے۔ محمد رفیع خان و سابق سرپنچ مختار چوہدری نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں مغل شاہراہ کہ بند ہونے سیاحوں کا آنا جانا بند ہوا ہے وہیں دوسری طرف بہت سارے مریضوں کو بھی اس مصیبت کو جھیلنا پڑتا ہے جنکا علاج کشمیر کہ مختلف اسپتالوں میں چل رہا ہے انکی ایک معمولی سی دوائی کے لئے بھی براستہ جموں تاکشمیر جانا مشکل ہو جاتا ہے وہیں اضلاع راجوری پونچھ سے بڑی تعداد میں کشمیر کے شوپیان و دیگر علاقوں میں رشتہ داریاں بھی ہےں جنہیں بیاہ شادی یا موت ہو جانے پر سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے مزید راجوری پونچھ اضلاع کے علاوہ شوپیان و پلوامہ اضلاع کہ ایک بڑے بیوپاری طبقہ کا گذر بسر مغل شاہراہ کی بحالی سے ہی جڑتا ہے اسلئے ریاستی حکومت سے پر زور اپیل ہے کہ وہ مغل شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کہ لئے سال بھر جاری فعال بنائے تاکہ لوگوں کو مشکلات پیش نہ آئےں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا