مغل شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری

0
0

یخ بستہ سڑک پر نمک پاشی سے ہوا معمہ حل
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍محکمہ پی ڈبلیو ڈی آر اینڈ بی کے حکام واہلکاروں نے بتایا کہ محرک طور مشینری لگا کر دوران برف باری برف ہٹانے کا عمل رہا جاری جبکہ دوران شب درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے باعث نقطہ انجماد پر پانی کے جمود نے یکسر پھسلن کی صورت حال بنادی جس کے ازالہ کے لئے یخ بستہ سڑک کو نمک پاشی کے ذریعہ گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنایا گیا پی ڈبلیو ڈی آر اینڈ بی کے جونیئر انجینیئر باصر خان نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ کے روز بعد دوپہر ہر دواطراف سے گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہوگئی تاہم خطہ پیرپنچال اور وادی کشمیر کی عوام نے ہنگامی بنیادوں پر سڑک صفائی اور گاڑیوں کے لئے آراستہ سڑک درماندہ گاڑیوں کو اپنی اپنی منازل کی رسائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کی سراہانہ کی وہیں حکومت سے خطہ پیرپنچال اور وادی کشمیر کے مستقل رابطہ کے لئے ٹنل کے کام کی پیش رفت کا مطالبہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا