لازوال ڈیسک
شوپیاں؍؍تاریخی مغل روڈ جو وادی کشمیر کو جموں کے پونچھ اور راجوری خطوں سے جوڑتا ہے کو یک طرفہ ٹریفک کیلئے آج کھول دیا گیا ہے ۔ یہ سڑک حالیہ برف باری کے نتیجے میں بند کی گئی تھی ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں چودھری محمد یاسین نے کہا کہ مغل روڈ کے کھلنے سے مقامی لوگوں کے علاوہ تجارتی برادری کو فائدہ ہو گا ۔ اس سڑک کی بدولت علاقے میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتاہے ۔ ڈی ایس پی ٹریفک و دیگر متعلقہ افسران ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ تھے ۔