معصوم آصفہ کے ساتھ ہونے والی درندگی ایک گہری سازش تھی: عبدالقیوم زرگر

0
0

لازوال ڈیسک
ڈوڈہ//معروف سیاسی کارکن عبدالقیوم زرگر نے کٹھوعہ میں آٹھ برس کی معصوم آصفہ کے اغواءاور پھر بیمانہ قتل کے بعد فرقہ پرست قوتوں کی طرف سے قاتلوں اور ظالموں کی کھلے عام حمایت میں آگے آنا بہت کچھ واضح کرتا ہے اور BJPو RSSکی طرف سے ملک میں مکمل ناکامی کے بعد 2019کے انتخابات میں کامیابی کے لئے وہ ریاست میں ایسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں جس کا وہ پورے ملک میں فائدہ اُٹھا سکیں۔ کیونکہ ناہی غریب لوگوں کے بنک کھاتوں میں پندرہ لاکھ روپیہ آنا ہی سب کا ساتھ سب کا وکاس ہوا اور BJPایک بار پھر فرقہ وارانہ فسادات کرکے پورے ملک میں اقلیتوں کے خلاف نفرت کھڑی کرکے پارلیمانی انتخابات جیتنا چاہتی ہے۔ اور کٹھوعہ وغیرہ میں جو حالات پیدا کئے جارہے ہیں وہ سب اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے اور اگر وہاں اقلیتوں میں کوئی عدم تحفظ پایا جاتا ہے اور صورت حال نے یہ ثابت کردیا ہے کہ معصوم آصفہ کے ساتھ ہونے والی درندگی ایک گہری سازش تھی ورنہ اگر عام اتفاق ہوتا تو ہزاروں لوگ اور پھر حکومتی وزراءاُن کی حمایت میں نہ آتے جب ہم کبھی پولیس پر عدم اعتماد کرتے ہیں تو ہم پر طرح طرح کے الزامات لگتے ہیں آج حکومتی وزراءسے پوچھا جاسکتاہے کہ پولیس کی کاروائی پر عدم اعتماد کرکے وہ خود کہاں کھڑے ہیں اُنہوں نے کٹھوعہ جموں ادھمپور ریاسی کی سیکولر طاقتوں انسانیت کے لئے کام کرنے والے درد دل رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھل کر سامنے آئیں اور فرقہ واریت کی آگ میںریاست کو دھکیلنے کی کوشش کرنے والے لوگوں کے خلاف صف آرا ہوں عبدالقیوم ذرگر نے وادی چناب کی تمام سیاسی سماجی مذہبی شخصیات سے سر جوڑ کر بیٹھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھ بیٹھ کر نہ صرف وادی چناب کو اس آگ سے محفوظ رکھیں بلکہ یہاں سے جموں جاکر کٹھوعہ اور دیگر مقامات پر اس آگ کو پھیلنے سے بچانے کے لئے بھی کام کیا جاسکتا ہے اُنہوں نے ایک بار پھر حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ معصوم آصفہ کو انصاف دلانے میں کوئی لحاظ نہ کریں بلکہ انصاف دینے میں جو بھی طاقتیں رکاوٹ بن رہی ہیں اُن کے خلاف بھی کاروائی کی جائے ، کیونکہ اداروں کو غنڈہ اور فرقہ وارانہ عناصر کے سامنے خود سپردگی سے اداروں پر لوگوں کا اعتماد ختم ہوگی جس سے انارکی ہوگی اور یہ کتنے افسوس کا مقام ہے کہ چند غنڈہ عناصر نے پورے معاشرہ کو یر غمال بنایا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا