معروف فکشن نگار مقصود الٰہی شیخ کا بریڈ فورڈ، برطانیہ میں اِنتقال

0
0

لازوال ڈیسک
کلکتہ؍ ؍ بہت ملال اور افسوس کے ساتھ یہ اِطلاع دی جاتی ہے کہ بُدھ 20 ستمبر 2023 کی شام کو افسانہ نگار، ہفت روزہ ’’راوی‘‘ (جو پچیس سال تک پابندی سے شائع ہو کربیسویں صدی کے آخر میں بند ہُوا) اور ضخیم ادبی مجلّہ ’’مخزن‘‘ ـ (جس کے نو، دس شمارے نکلے) کے بانی و ایڈیٹر، کئی افسانوی مجموعوں اور ناولٹس کے مصنف جناب مقصود اِلٰہی شیخ بریڈ فورڈ، برطانیہ میں طویل عرصہ تک زیرِ علاج رہنے کے بعد اسپتال میں 90 سال سے متجاوز عمر میں انتقال فرما گئے۔ یہ خبر فون پر ماہ نامہ ’’انشائ‘‘، کلکتہ کے مدیر کو مرحوم مقصود اِلٰہی شیخ کے انتہائی مخلص اور دیرینہ دوست جناب محمد شفیق (معروف سابق کرکٹر) نے دی ہے۔ مرحوم کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ فریدہ شیخ اور بھرا پُرا خاندان ہے۔ عالی نسب شیخ صاحب کا وطن گجرات (پاکستان) تھا۔ بچپن دہلی میں گزرا۔ ماہ نامہ ’’اِنشائ‘‘ نے ان پر ایک بھر پور گوشہ شائع کیا تھا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا