معراج العالم کااہتمام عقیدت واحترام کے ساتھ کیاگیا

0
0

حضرتبل میںعظیم الشان اجتماع۔ ہزاروں عاشقان رسول ؐموئے مقدس کے دیدارسے فیضیاب
سی این ایس

سرینگر؍؍معراج العالمؐکی برکت تقریب سعید‘کااہتمام تْزک واحتشام اور عقیدت واحترام کیساتھ کیاگیا جس کے دوران مساجد ، خانقاہوں اوردرگاہوں میں روح پرورمجالس آ رستہ ہوئیں۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب تاریخی درگاہ حضرتبل میں منعقد ہو ئی جہاں نمازفجرسے نمازعشاء تک ہزاروں فرزندان توحید موئے مقدس سروردوعالمؐ کے دیدارسے فیضیاب ہوئے ۔ سرور کائنات،نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ ،حضور پْر نور کے معجزہ معراج کی تقریب سعید کے سلسلے میںریاست جموں و کشمیر کے تینوں خطوں میں انتہائی روح پرور اور عظیم الشان اجتماعات کا انعقاد ہوا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی اور عظم الشان تقریب آثار شریف درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی جہاں ہزاروں فرزندان توحید بشمول مرد وزن رات بھر شب خوانی کرنے کے بعد نماززفجر، نمازظہر،عصر،مغرب اور نماز عشاء کے بعد دیدار موئے مقدسؐ کا فیض حاصل کیا۔ نماز ظہر کے موقعہ پرسروردوعالم ؐکے دیدارسے فیض حاصل کرنے کیلئے وادی کے اطراف واکناف سے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسولؐ نے درگاہ حضرتبل کا رْخ کیا جس سے حضرتبل کا پورا علاقہ رْوح پرور اسلامی نعروں اور درودحضور ؐ سے گونج رہا تھا۔ درودحضورؐ اور نعرہ تکبیر اللہ اکبر سے پورا علاقہ فیوض و برکات سے فیضیاب ہوتا رہا۔ مختلف علاقوں سے آنے والی گاڑیوں میں سوار فرزندان توحید بھی درود حضور ؐکا ورد کرتے ہوئے حضرتبل پہنچے۔ نماز ظہرر اور نماز عصر کے موقعہ پر درگاہ حضرتبل اور اس کے گرد ونواح میں عاشقان رسول ؐکا اژدھام نظر آرہا تھا جبکہ لاتعداد زائرین اور عاشقان رسولؐ کو سہولیات بہم رکھنے کیلئے صوبائی وضلع انتظامیہ اور وقف بورڈ کے ساتھ ساتھ کئی سرکاری محکموں اور نجی اداروں و تنظیموں نے بھی خصوصی انتظامات کئے تھے۔ حضرتبل علاقہ میں زائرین کے بھاری رش کے پیش نظر مختلف علاقوں سے یہاں پہنچنے والی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے نگین اور یونیورسٹی احاطہ میں انتظامات رکھے گئے تھے جبکہ درگاہ حضرتبل میں نقب زنوں اور چوروں کی سرگرمیوں پر نظر گذر رکھنے اور علاقہ میں تقریب کے دوران صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری جگہ جگہ تعینات کی گئی تھی اور سرینگر پولیس نے علاقہ میں خصوصی گشتی اسکارڈ بھی تعینات کئے تھے۔ محکمہ صحت کی طرف سے حضرتبل علاقہ میں خصوصی طبی کیمپ لگائے گئے تھے جبکہ بوقت ضرورت بیماروںکو اسپتال پہنچانے کیلئے کئی ایمبولنس گاڑیوں کو بھی یہاں رکھا گیا تھا۔ سرینگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے حضرتبل علاقہ میں موبائل بیت الخلاء قائم کئے گئے تھے جبکہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے بھی یہاں ہنگامی طور پر کئی گاڑیوں اور درجنوں ملازمین کو ہمہ وقت سریع الحرکت رکھا تھااور اس کے ساتھ ساتھ محکمہ پی ایچ ای کی طرف سے یہاں واٹر ٹینکر بھی جگہ جگہ تیار رکھے گئے تھے۔ موسم خوشگوار رہنے کے پیش نظر ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے سرینگرشہر کے مختلف علاقوں اور وادی کے اطراف واکناف سے درگاہ حضرتبل کا رْخ کر کے یہاں منعقدہ تقریب میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔حضرت بل کی طرف جانے والے راستوں پر رضاکاروں نے جگہ جگہ پنڈال لگاکر ٹھنڈے مشروبات وغیرہ کا انتظام رکھا تھا۔ معراج العالم کے سلسلے میںشہر سرینگر میں جناب صاحب صورہ،شہری کلاشپورہ،سید صاحب سونہ وار کے ساتھ ساتھ بارہمولہ،پنجورہ شوپیان،کھرم سرہامہ،سیر ہمدان،کعبہ مرگ اور دیگر کئی مقامات پرواقع زیار ت گاہوں،آستانوں اور مساجد میں بھی روح پرور تقاریب کا اہتمام ہوا۔آثار شریف شہری کلا ش پورہ ،،خانقاہ معلی سرینگر ،آستان عالیہ حضرت شیخ یعقوب صرفی ؒسونہ وار،زیارت مخدوم صاحبؒاور زیارت دستگیر صاحبؒ میں بھی معراج النبیؐکی تقریب پر روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ قدیم آثار شریف شہری کلاش پورہ میں ہر نماز کے بعد موئے مبارک آنحضورؐ کی نشاندہی کی گئی۔ معراج النبیؐکی تقریب کے سلسلے میںکعبہ مرگ اور کھرم میںبھی تبرکات کی نشاندہی کرائی گئی۔اس کے علاوہ عشمقام ،سیر ہمدان،آثار شریف پنجورہ شوپیان اور دیگر مقامات پر بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ادھراہم شریف بانڈی پورہ ، پٹھہ پورہ نسبل، زیارت خواجہ ہلال نسبل سمبل ،مکہامہ بیرہ ،کعبہ مرگ ، سرم کھرہامہ ، چرار شریف کے ساتھ ساتھ بارہمولہ ،سوپور اور دیگر قصبوں میںاور دیہی علاقوں میںپر روح پرور تقاریب اور خصوصی مجالس کا اہتمام ہوا۔وادی کے دیگر علاقوںمیںبھی اختتامی تقریبات میں علماء اور ایماء مساجد و خطباء نے تفصیل کے ساتھ فلسفہ معراج پر روشنی ڈالی جبکہ ان روح پرمجالس میں وادی میں امن و آشتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا