معذورمعززین کوعرصہ درازسے پنشن نہ ملناحیران کن:مولانا فرید احمد اشرفی

0
0

سرفرازقادری
پونچھ؍؍پوری دنیا کے ساتھ ساتھ ہمارے پیارے ملک ہندوستان میں بھی معذور ڈے بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا گیا اور جتنے بھی ہمارے بھائی معذور ہیں ان کو عزت و احترام کے ساتھ یاد کیا گیا یقیناً ایسا ہونا بھی چاہیے کہ جو بھی ہمارے بھائی یا بہنیں جسمانی طور معذور ہیں اور قدرتی ہیں یا کسی حادثے کا شکار ہوئی ہیں تو ان کو اس دن پر خصوصی طور سے یاد کرنا چاہیے ہماری ایل جی انتظامیہ جو اس وقت یوٹی کے اندر کچھ حد تک اچھا کام بھی کر رہی ہے اس عظیم دن کے موقع پر میں اپنی ایل جی انتظامیہ سے موادبانہ گزارش کروں گا کہ ہمارے جتنے معذور حضرات ہیں ان کی کافی ٹائم سے جو پنشنز رکی ہوئی ہیں ان کو فوراََ واگزار کیا جائے تاکہ وہ بھی جو انکی اپنی دنیاوی طور جو پریشانیاں ہیں ان کو باسانی حل کر سکے۔ ان باتوں کا اظہار مولانا فرید احمد اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کیا اور انہوں نے معذور حضرات کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہنے کے لیے عزم کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا