معاملہ اب عدالت میں،فیصلہ عدالت کرے گی

0
0

کمسن بچی کا قتل انسانیت کا قتل،ملوثین کو پھانسی ہونی چاہیے:رویندر رینہ
عمرارشدملک

راجوری؍؍ کٹھوعہ کے رسانہ کی کمسن معصوم کی عصمت دری اور قتل معاملہ پر بات کرتے ہوئے ممبراسمبلی نوشہرہ رویندر رینہ نے کہا کہ کٹھوعہ سانحہ افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے کیونکہ معصوم کمسن بچی کی عصمت دری کا وقع نے انسانیت کو ہی شرم سار کردیا اور جس بے دردی کے ساتھ اس کا قتل کیا گیا ایسا لگتا ہے کہ کمسن بچی کا قتل نہیں بلکہ انسانیت کا قتل کیا گیا ہے ۔ممبراسمبلی نوشہرہ رویندر رینہ نے نمائندہ لازوال سے بات کرتے ہوئے رسانہ معاملے پر افسوس کا اظہار کیا اور سخت الفاظ میں مذمت بھی کی اور کہا کہ معصوم بچی کا قتل نہیں بلکہ انسانیت کا قتل کیا گیا ہے اور معصوم کمسن بچی کے قتل نے انسانیت کو شرم سار کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کیس میں ملوثین کو پھانسی کی سزاہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں سیاست کو دور رکھیں کیونکہ معصوم بچی کے قتل نے ریاست جموں کشمیر کو شرم سار کردیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رسانہ کیس اب عدالت میں ہے اور اس میں فیصلہ بھی عدالت ہی کرے گی اور اصلی قصوروار کوئی بھی ہو ان کو پھانسی پر لٹکایا جانا چاہیے ۔ ایم ایل اے نوشہرہ نے مزیدکہا کہ کرائم برانچ کی تحقیقاتی رپورٹ میں کوئی گڑبڑ ہوئی تو عدالت ہی ان کو اس کی سزا دے گی اور حکومت بھی اپنی کاروائی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچی کا قتل انسانیت کا قتل ہے اور اس پر عدالت ہی فیصلہ کرے گی تاکہ کمسن معصوم بچی کو انصاف مل سکے اور اس کے قاتلوں کو پھانسی پر لٹکایا جانا چاہیے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا