معاشرے کے تمام طبقے موجودہ نظام میں مشکلات کا شکار ہیں:بابو رامپال

0
0

خدمات کے داموںمیں کئی گنا اضافے کے لیے جے ایم سی کو تنقید کا نشانہ بنایا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ سابق وزیر اور صدر جموںو کشمیر نیشنل کانفرنس سنٹرل زون (جموں، سانبہ اور کٹھوعہ) بابو رام پال نے آج سنٹرل زون کے تمام کوآرڈینیٹروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جہاں انہوں نے عام لوگوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ معاشرے کے تمام طبقے موجودہ نظام میں مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے خدمات کے داموںمیں کئی گنا اضافے کے لیے جے ایم سی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو گورننگ خسارے کا سامنا ہے جس کی وجہ سے معاشرے کا ہر طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔بابو رامپال نے جے ایم سی کے حکام کی طرف سے پیش کی جانے والی مختلف خدمات کے لیے فیس میں کئی گنا اضافے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ عام لوگ پہلے ہی طرح طرح کے ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور جے ایم سی حکام کے فیصلے نے ان کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے جے ایم سی حکام کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا تاکہ ان غریب لوگوں پر بوجھ کو کم کیا جا سکے جو پہلے ہی مہنگائی میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔انہوں نے جے کے این سی کے سنٹرل زون کوآرڈینیٹرز پر بھی زور دیا کہ وہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے حوالے سے اپنے اپنے علاقوں میں گھر گھر مہم شروع کریں۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ آئندہ پارلیمنٹ، اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاری کی حالت میں رہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا