ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ…کینڈل لیمپ مارچ اور خاموش جلوسوں کا انعقاد
محمدمسلم کبیر
لاتور؍؍ریاست جموں اور کشمیر کے کھٹوعہ میں 8 سالہ معصوم آصفہ کے ساتھ درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عصمت ریزی اور قتل کرکے انسانیت کو شرمسار کیاگیا اور اتر پردیش کے اناؤ میں بھی انسانیت سوز واقعے سے ملک بلکہ انسانیت شرمسار ھوگئی ہے. اس درندگی و حیوانیت کی پشت پناہی کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین اور وکلاء کے خلاف حکومتوں کی توجہ مبذول کرانے اور معصوم آصفہ کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرنے کے لئے لاتورضلع میں کینڈل لیمپ مارچ, یادداشتیں پیش کر کے اورخاموش جلوس نکال کر مسلسل احتجاجات کئے جارہے ہیں۔لاتور شہر میں "آمہی بھارتی” کے نام پر متفقہ طور پر ھم خیال شہریوں کی جانب سے کل شام مہاتما گاندھی کے مجسمے کے اطراف ایک انسانی زنجیر بنا کر کٹھوعہ اور اناؤ کے شرمناک واقعات کی شدید مذمت کی گئی.اس علاقے میں نھنے معصوم بچے اپنے ہاتھوں میں” آگ لگی ہے جاگو جاگو”, "جسٹس فار آصفہ”, "معصوم بچیوں کو کب ملیگا انصاف”, "بہت ہوگیا معصوموں پر اتیاچار- اب تو جاگے سرکار”, کہاں ہے بیٹی بچاؤ ابھیان”, اس طرح کے نعروں پر مبنی پلے کارڈس تھامے مظاہرہ کر رہے تھے۔جموں کشمیر کے کھٹوعہ اور اتر پردیش کے اناؤ میں ہوئے دونوں واقعات انسانیت کو شرمسار کردینے والے ہیں. کھٹوعہ میں ایک معصوم آصفہ کی انتہائی شرمناک طور پر مندر جیسے پوتر مقام پر عصمت ریزی کرکے قتل کیا گیا تو دوسرے واقعے میں اتر پردیش کے اناؤ میں ایی معصوم بچی کی عصمت کو تارتار کیا, اس کے والد کی موت اور پھر اہل خاندان پر ظلم وزیادتی کی جارہی ہیدونوں واقعات میں برسر اقتدار پارٹیوں کے اراکین شامل ہیں بلکہ ان خاطیوں کی پشت پناہی میں لگے ہوئے ہیں. ان واقعات سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے.اسی لئے ملک کے کونے کونے میں ان واقعات کی مذمت کی جارہی ہے کینڈل لیمپ مارچ, خاموش جلوس نکال کر ارباب حکومت کی توجہ مبذول کرائی جارہی ہے.اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ خاطیوں کو اور ان کی پشت پناہی کرنے والے درندہ صفت انسانوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اوسہ ضلع لاتور میں بھی مولانا ابوالکلام آزاد چوک تا دفتر تحصیل تک کینڈل لیمپ مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا.جس میں شہریان اوسہ نے حصہ لے کر ان دونوں واقعات کی مذمت کی.اس جلوس میں صدر بلدیہ افسر شیخ, نائب صدر بلدیہ شیخ جاوید, ایڈوکیٹ مظہر شیخ, خوندمیر ملا, کونسلر معراج شیخ, صحافی جعفر پٹیل, باسط شیخ, فہد ارب بھی شامل تھے۔صحافی معیز ستاری کے مطابق نلنگہ ضلع لاتور میں بھی کٹھوعہ اور اناؤ میں ہوئے معصوموں کے ساتھ عصمت ریزی کے انسانیت سوز واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کل جماعتی خاموش کینڈل لیمپ مارچ نکالا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان دونوں واقعات میں شامل خاطیوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے. اس جلوس میں نلنگہ شہر کے تمام سیاسی اور سماجی تنظیمیں شامل تھیں