مصطفی کمال نے میرواعظ مولانا قاضی نثار کو ان کی برسی پر خراج عقیدت ادا کیا

0
0

یواین آئی
سری نگرنیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکرٹری شیخ مصطفی کمال نے میرواعظ مولانا قاضی نثار کو ان کی برسی پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ مخلص اور شریف النفس شخصیت کے مالک تھے۔ کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے جنوبی کشمیر کے میرواعظ مولانا قاضی نثار کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف گراں قدر مذہبی عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ مخلص اور شریف النفس سماجی خدمت گزار شخصیت کے مالک تھے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم جیسے عالم اور دیندار شخصیت سماج میں باربار پیدا نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ قاضی نثار کی شہادت نے بہت بڑا خلا پیدا کردیا ہے اور اُس کو پُر کرنے میں بہت وقت درکار ہوگا۔ ا±نہوں نے کہا ،کہ شہادت کا یہ واقعہ جنوبی کشمیر کے عوام خاص کر اہلیان اسلام آباد کیلئے بہت بڑا سانحہ ثابت ہوا ہے۔ سٹیٹ سکریٹری پیرزادہ غلام احمد شاہ ،نائب صدر صوبہ ڈاکٹر محمد شفیع، جنوبی زون صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری اورضلع صدر اسلام آباد الطاف احمد کلو نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا