مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے صوبہ جموںکے جی ایم سی اور ضلعی ہسپتالوں کے کام کاج کا جائزہ لیا

0
0

کہاموصول ہونے والی ہر سپلائی کے سرٹیفیکیشن کے لئے ایک کیو آر کوڈ میکانزم قائم کیا جائے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں صوبہ جموں کے جی ایم سی ، ایسو سی ایٹیڈ ہسپتالوں کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار،منیجنگ ڈائریکٹرجے کے ایم ایس سی ایل، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن نیو جی ایم سی، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں، جموں، ڈوڈہ، کٹھوعہ، راجوری اور ادھم پور کے جی ایم سی کے پرنسپل، تمام ضلع ہسپتالوں کے میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ اور صوبہ جموں کے اسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں، صوبہ جموں کے سی ایم اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے ذاتی طور پر اوربذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ مشیرراجیو رائے بھٹناگر نے ہر ضلع اور ایسو سی ایٹیڈ ہاسپٹل کی آپریشنل کارکردگی ، بنیادی ڈھانچے اور مجموعی صحت کی دیکھ ریکھ کی فراہمی کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور اُنہوں نے میٹنگ میں نئے قائم ہونے والے میڈیکل کالجوں میں جاری کاموں کی پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے صحت خدمات میں مسلسل بہتری اور اِ ختراعیت کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے چیلنجوں سے نمٹنے اور طبی تعلیم اور مریضوں دیکھ ریکھ کے مجموعی معیار کو بڑھانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔مشیرموصوف نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ہر طبی سہولیت کے لئے ترقی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، ٹیکنالوجی کو اَپ گریڈ کرنے اور استعداد کارمیں اِضافے کے لئے سالانہ منصوبے تیار کریں۔ اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہر طبی مرکز میں موصول ہونے والے طبی سامان کی جانچ پڑتال کے لئے مناسب میکانزم قائم کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ موصول ہونے والی ہر سپلائی کے سرٹیفیکیشن کے لئے ایک کیو آر کوڈ میکانزم قائم کیا جائے اور ہر ضلع ہسپتال اور دیگر متعلقہ اِداروں سے ڈاکٹروں اور دیگر متعلقہ افراد کی رائے بھی حاصل کی جائے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جے کے ایم ایس سی ایل کی اِنتظامیہ اور صحت اَفسران سے بھی کہا کہ وہ کسی بھی ہسپتال میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں ہنگامی اَدویات اور آلات کی ضرورت کے لئے ایک طریقہ کار قائم کریں۔اُنہوں نے جی ایم سی جموں کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے پرنسپل اور میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ وہ کیتھ لیب کی تنصیب کے لئے جگہ کی نشاندہی کریں۔ اُنہوں نے ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز میں اِضافہ کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ لوگ کسی بھی طرح کے علاج کے لئے باہر جانے پر مجبور نہ ہوں۔مشیر موصوف نے نئے قائم شدہ جی ایم سی کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے افسران سے کہاکہ وہ ایک ماہ کے اندر ان سہولیات کے لئے درکار ضروری آلات کی محکمانہ فہرست تیار کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دیں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن نیو جی ایم سیز نے ان سہولیات کے کام کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا