مشہور و معروف عالمی فری اسٹائل فٹبالر کا سرینگر میں فٹ بال سٹنٹ شو لوگوں کی توجہ کا مرکز

0
0

تنہا ایاز
پلوامہ؍؍ سرینگر میں مشہور و معروف عالمی فری اسٹائل فٹبالر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔فری اسٹائل فٹبالر فٹ بال سٹنٹ شو دکھا کر لوگوں کو خوب محظوظ کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 2 عالمی مشہور فری اسٹائل فٹبالر آگسکا(پولینڈ ) اور پیٹرک باور (جرمنی )ان دنوں وادی کشمیر میں ہے اور پچھلے کئی دنوں سے ضلع سرینگر کے مختلف مقامات پر فٹبال ٹرکس شو کر کے اپنے ٹیلنٹ سے لوگوں کو خوب محظوظ کررہے ہیں۔فری اسٹائل فٹبالر آگسکا اور پیٹرک باور نے سرینگر کے تاریخی گھنٹہ گھر لال چوک جھیل ڈل اور نشاط باغ کے علاوہ دیگر مقامات پر فٹ بال سٹنٹ کرتب دکھائے۔ فٹ بال کرتب ،سٹنٹ شو دکھانے والوں نے لوگوں کے دل جیت لئے،۔اس دوران نوجوان ان کے فٹ بال سٹنٹ شو کو اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کررہے ہیں۔اور لوگ ان دونوں کے سیلفیاں بھی لے رہیں۔ فٹبالرس کا کہنا ہے کہ ہمیںکشمیر میں لوگوں سے بہت سارا پیار ملا جس کا اظہار ہم اپنے ملکوں میںبھی کریںگے اور اْن کو سرینگر آنے کیلئے راغب کرنے کی کوشش کریں گے۔ سپورٹس سے جڑے لوگوں یا کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ان ان فری سٹنٹ شوز سے وادی میں فٹ بال کھیلنے میں جوش پیدا ہوگا اور اس سے اس گیم کو بڑھاوا ملے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا