مشن 400 پلس وکست بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی راہ ہموار کرے گا: سلاتھیہ

0
0

لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ سابق وزیر اور نائب صدر پردیش بی جے پی سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے آج کہا کہ لوک سبھا کے آئندہ عام انتخابات میں این ڈی اے کا مشن 400 پلس 2047 تک وزیر اعظم کے وکشت بھارت کے وژن کو پورا کرنے کے عزم کو مزید تقویت دے گا۔سامبا میں بحرین، سملہ، پلی، تالوت، جالاپور، سمب، اوڈھا، ساندھی اور ناران مٹھی میں کئی میٹنگوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سلاتھیہ نے کہا کہ اس عظیم قوم کے لوگ ہندوستان کی ترقی کے سفر میں ایک تاریخی سنگ میل کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ سلاتھیہ نے کہا کہ لوگوں کی زبردست حمایت نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ایک مضبوط، زیادہ خوشحال ہندوستان کی تعمیر کے لیے بی جے پی کے اٹل عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے لے کر اقتصادی اصلاحات تک، سماجی بہبود کے اقدامات سے لے کر سفارتی کوششوں تک، بی جے پی نے وکست بھارت بنانے کی کوشش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔
2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے جموں و کشمیر میں رونما ہونے والی تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے، سلاتھیہ نے کہا کہ اس جرات مندانہ قدم نے ملک کے اس حصے میں آبادی کے تمام طبقات کے لیے تمام مرکزی اسکیموں اور قانون سازی کو نافذ کرنے میں سہولت فراہم کی۔سلاتھیہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ووٹ دیں اور آنے والے انتخابات میں بی جے پی امیدوار کی حمایت کریں تاکہ میگا مینڈیٹ کے ساتھ وزیر اعظم مودی جی کے ہاتھ مزید مضبوط ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا