ڈی ڈی سی ممبر لورن پونچھ ریاض بشیر ناز نے ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری سے کی ملاقات
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ پونچھ کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو اسان طریقہ سے گورنمنٹ لون دے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکین مشن یوتھ کے تحت جو قرضہ جات دے جاتے ہیں ان کی اتنی مشکل بینک فارملٹی ہیں جو کے پوری کرنا ہر کسی کے بس مین نہیں ہے ۔نوجوانوں کو آسان اور کم انٹرسٹ پر قرضے فراہم کیے جائیں اور پونچھ مین انڈسٹریل اسٹیٹ کھولا جائے تاکہ پڑھے لکھے نوجوان باعزت روزگا کما سکیں۔ان باتوں کا اظہار اج یہاں سرینگر میں پونچھ لورن سے ڈی ڈی سی کے ممبر چوہدری ریاض بشیر ناز نے محکمہ کے سیکریٹری شاہد اقبال چوہدری سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر ممبر موصوف نے گوجر بکروال ہوسٹل لورن کی جلد تعمیر قبائلی ابادی والے علاقوں میں سڑک بجلی اور اسکولوں کی حالات ٹھیک کرنے قبائلی بستیوں میں نیے موبائیل اسکول کھولنے جیسے مطالبات شاہد اقبال چوہدری کے سامنے رکھے اور خاص طور پر پچھلے کہی سالوں سے ڈھوکوں میں کام کر رہے سیزنل استازہ کے حق میں پالیسی بناء جاے اور وقت رہتے ہوئے ان کو مستقل بنیادوں پر مستقل کیا جائے ۔اس موقعہ پر چوہدری ریاض ناز نے گوجر بکروال ہوسٹل پونچھ کی تعمیر نو کا مسلہ بھی سیکریٹری موصوف کے سامنے رکھا اور ہوسٹل کے اندر طلبہ کو مزید دور جدید کی ٹیکنالوجی فراہم کی جائے ۔وہیںڈاکٹرشاہد اقبال چوہدری نے تمام مطالبات کو باغور سنا اور یقین دہانی کروائی کہ ان مطالبات کا ازالہ کیا جائے گا۔