مشن وتسالیہ کے تحت محکمہ سماجی بہبود نے گول میں تربیتی کم آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

شرکاء کومشن وتسالیہ رہنما خطوط، سی ڈبلیو سی ، جے جے بی اور سی سی آئیزکے کردار کے بارے میں آگاہ کیا گیا
لازوال ڈیسک
رام بن؍؍ محکمہ سماجی بہبود نے بچوں کے تحفظ کی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے مشن وتسالیہ کے حصے کے طور پر گول میں ایک تربیتی کم بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس کا مقصد ہر کسی کو مشن وتسالیہ رہنما خطوط، سی ڈبلیو سی ، جے جے بی اور سی سی آئیزکے کردار کے بارے میں آگاہ کرنا تھا، تاکہ بچوں کے تحفظ کے بہتر اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پرسب ڈویژنل مجسٹریٹ گول پون گوسوامی نے تقریب کی صدارت کی اور ڈی ڈی سی ممبر سخی محمد چودھری مہمان خصوصی تھے۔ اس تقریب میں سابق پی آر آئی، نمبردار، چوکیدار، آنگن واڑی ورکرس، آشا ورکرز اور آئی سی ڈی ایس، آر ڈی ڈی اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کے افسران نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے آنگن واڑی مراکز کے ذریعے ضلع میں بچوں کی غذائیت اور علمی نشوونما پر قابل ستائش توجہ مرکوز ہے، وہیں بچوں کی حفاظت اور بہبود بھی ہماری اولین ترجیح ہے۔اس موقع پرڈی سی رامبن، ڈی سی بصیر الحق چودھری نے کثیر جہتی کو اجاگر کرتے ہوئے خطے میں بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے نقطہ نظرپر زور دیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی ایم نے بیداری پیدا کرنے اور اجتماعی نقطہ نظر کو فروغ دینے میں اس طرح کے تربیتی پروگراموں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا