مشترکہ سالانہ تربیتی کیمپ 1جموں وکشمیربٹالین این سی سی سری نگر کے ذریعے این سی سی ٹریننگ اکیڈمی نگروٹہ میں منعقد

0
0

 کیمپ میں پورے خطے سے 468 کیڈٹس شامل،کیمرے کی خصوصیات، لائٹ ایفیکٹس، اور مووی ایڈیٹنگ کا عملی علم فراہم کیا جائے گا

لازوال ڈیسک
نگروٹہ؍؍جے کے اینڈ ایل ڈائریکٹوریٹ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو اپنے کیرئیر کے لیے قابل قدر مہارتیں پیدا کرنے کے مواقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کے اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایسا ہی ایک اقدام مشترکہ سالانہ تربیتی کیمپ ہے جو 1 جموںو کشمیربٹالین این سی سی سری نگر کے ذریعے این سی سی ٹریننگ اکیڈمی، نگروٹہ میں 02 سے 11 ستمبر 2024 تک منعقد کیا گیا جا رہا ہے ۔اس کیمپ نے پورے خطے سے 468 کیڈٹس کو راغب کیا ہے۔
وہیںکیمپ کے ایک حصے کے طور پر، 57 کیڈٹس 05 سے 09 ستمبر تک ایک خصوصی ’اسمارٹ فون فلم سازی‘ کورس میں حصہ لے رہے ہیں، جس کی قیادت فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ، پونے کے ایک معروف ڈائریکٹر امجد جامی کر رہے ہیں۔واضح رہے  جامی، 35 سال سے زیادہ ایوارڈ یافتہ تجربے کے ساتھ بصری مواصلات کے ماہر، اسمارٹ فون فلم سازی کی باریکیوں کے ذریعے کیڈٹس کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ دریں اثناء جے کے اینڈ ایل ڈائریکٹوریٹ کے زیراہتمام یہ اقدام، کیڈٹس کو یہ سکھانے پر مرکوز ہے کہ فلم سازی کے لیے اسمارٹ فون ٹیکنالوجی کو تخلیقی طور پر کیسے استعمال کیا جائے۔

https://www.nccacademy.org.uk/
وہیں06 ستمبر کو جے کے اینڈ ایل ڈائریکٹوریٹ کے اے ڈی جی میجر جنرل آر کے سچدیوا نے کیمپ کا دورہ کیا۔ انہیں کیمپ کمانڈنٹ کرنل سوربھ سکسینہ نے تربیتی سرگرمیوں بالخصوص فلم میکنگ کورس کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس پانچ روزہ پروگرام کا مقصد کیڈٹس کو اندرون اور باہر دونوں جگہ کیمرے کی خصوصیات، لائٹ ایفیکٹس، اور مووی ایڈیٹنگ کا عملی علم فراہم کرنا ہے۔ کیڈٹس گروپ پروجیکٹس میں تصویر اور آواز کو جوڑنے کے بارے میں بھی سیکھیں گے۔
تاہم میجر جنرل سچدیوا نے اپنے خطاب میں نئی مہارتیں سیکھنے اور اس منفرد موقع سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ٹیکنالوجی مستقبل کی تشکیل کر رہی ہے، اور نوجوانوں کے لیے ایسے آلات میں مہارت حاصل کر کے آگے رہنا بہت ضروری ہے۔ اس تربیت سے نہ صرف تکنیکی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ کیڈٹس کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو تلاش کرنے کی طاقت بھی ملتی ہے۔

https://lazawal.com/?cat=3

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا