مشتاق کاک ایک بہترین اداکار تھے ان کے انتقال سے تھیٹر کو بڑا نقصان پہنچا ہے : جی ایم نوسوز

0
0

تنہا ایاز
پلوامہ؍؍جموں و کشمیر کے نامور اداکار ،ہدایت کار اور ماہر تھیٹر آرٹسٹ مشتاق کاک جن کا حال ہی میں جموں میں انتقال ہوا ہے ان کے انتقال پر نوسوز پیپلز فونڈیشن پکھر پورہ نے سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نامور اداکار مشتاق کاک کے انتقال پر نوسوز پیپلز فونڈیشن پکھر پورہ کے سربراہ جی ایم نوسوز نے زبردست دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو تھیٹر کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ مشتاق کاک نے تقریباً سو سے زائد ڈراموں کی ہدایت کاری کی۔ انہوں نے بہت سی ہندوستانی فلموں میں کام کیا جہاں اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے اور ایک اعلیٰ مقام پائے اور جموں و کشمیر کا نام روشن کیا۔سال 2019 میں مشتاق کاک نے جبلی فلمز کیلئے جی ایم نوسوز کے تحریر کردہ فریاد نامی ڈرامہ سیریل میں بھی کام کیا۔نوسوز پیپلز فونڈیشن پکھر پورہ نے مرحوم کے انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا