مرکز الثقافۃ کالی کٹ میں ۲۵؍رمضان کو ختم القرآن کانفرنس کا انعقاد
عبدالکریم امجدی
کالی کٹ؍؍رمضان المبارک سراپا خیرو برکت اور رحمت کا مہینہ ہے ،اس میں باران رحمت کی فضا ہمہ وقت برستی رہتی ہے ۔عشرہ مغفرت جاری ہے جسکا تقاضہ ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ توبہ استغفار کریں۔قلبی سکون اور انسانی زندگی کا امن اللہ رب العزت کے ذکر سے ہی ممکن ہے ۔معروف متحرک عالم دین اور جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے ریکٹر ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ ذکر الہی قرب خداوندی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ۔
مسلمان رمضان المبارک کے عشرہ مغفرت میں توبہ استغفار کی کثرت کریں ۔ڈاکٹر ازہری نے کہاکہ مسلمان کے ہر کام میں اخلاص وتقویٰ ضروری ہے ۔رضائے الہی کے متلاشی بنیں اور اللہ کی نعمتوں پر شکر اداکریں ۔ڈاکٹر زہری کے مطابق اس سلسلہ میں آئندہ ۴؍اپریل یعنی ۲۵رمضان کو صحن جامعہ میں ایک روزہ عظیم الشان ختم القرآن روحانی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر جامعہ کے اکادمی آف قرآن اسٹڈیز سینٹر سے فارغ شدہ ۱۶۱حفاظ کے دستار وسند سے نوازہ جائیگا ۔پروگرا کا آغاز بعد نماز ظہر تا ۱بجے مسلسل الگ الگ نششت میں ہوگا جس میں قابل ذکر پروگرامس ضیافت القرآن ،ختم القرآن ،جلسہ دستار بندی ،روحانی کانفرنس ،رمضان خطبات ،کمیونٹی افطار اور دعا مجلس شامل ہے ۔
اس حسین موقع پرشیخ ابوبکر احمد کو خادم القرآن کے اعجاز سے بھی نوازہ جائیگا ۔استقبالیہ کمیٹی میں سید شرف الدین جمل الیل چیئرمین ،این علی عبداللہ جنرل کنوینر ،کٹور عبدالرحمن حاجی خزانچی ہونگے ۔واضح رہے کہ ۲۵؍رمضان کو ختم القرآن کانفرنس میں سادات کیرالہ اور علما مشائخ سمیت ہزاروں کی تعداد میں روزہ دار شریک ہورہے ہیں ۔ اجتماعی قرآن خوانی ،اجتماعی افطار تقریب اور روحانی دعا مجلس قابل دید ہے ۔آخر میں قرآن خطاب پرخصوصی بیان گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد کا ہوگا ۔