ایم شفیع رضوی
جموں // حسینیہ نظامیہ ایجوکیشن چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین مسلم پرسنل لا بورڈ جموں کے ترجمان حضرت مولانا مظفر حسین رضوی نے جموں کشمیر کے اور ہندوستان کے تمام مسلمانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 22 جنوری 2024 کو تمام مسلمان اللہ رب العزت کے ذکر کی کثرت کرتے ہوئے اطمینان اور امن و ایمان کو قائم رکھیں اور سارا معاملہ اللہ کے سپرد کریں اللہ رب العزت جو بھی فیصلہ فرمائے گا وہ مسلمانوں کے لیے بہتر ہوگا مسلمانوں کا ایمان اور یقین صرف اللہ پر ہے اللہ رب العزت ہی مومنین کو کامیابیاں نصیب فرماتا ہے اللہ اپنے بندوں کے لیے ہمیشہ وہی فیصلہ فرماتا ہے جو اس کے بندوں کے لیے بہتر ہوتا ہے مولانا موصوف نے فرمایا کہ مسلمانوں کے مرکز بریلی شریف رضائے اکیڈمی کے چیئرمین حضرت مولانا سید نوری صاحب سے فون کال کے ذریعے بات ہوئی اور انہوں نے تمام امت مسلمہ سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ گھبرانے اور مایوس ہونے کے بجائے استغفار کریں اور کثرت سے اللہ رب العزت کا ذکر کریں اللہ کی بارگاہ میں دعائیں کریں گڑگڑائیں اپنے گناہوں کی معافی مانگیں آپس میں اتفاق اتحاد قائم رکھیں اللہ رب العزت نے اپنی لاریب کتاب قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے کہ اے نبی میرے بندوں سے کہے دو مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا ایمان اور یقین کے ساتھ اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے صدق دل کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں دعائیں کریں تو انشائ اللہ اللہ رب العزت ضرور اپنے بندوں کے لیے بہتر فیصلہ فرمائے گا مومنین کو نصرت اور کامیابی نصیب فرمائے گا۔