مسلمانوں کو متحد ہو کر صیہونی طاقتوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت:حافظ محمد نصیرالدین نقشبندی

0
0

عمران خان
تھنہ منڈی غوثیہ جامع مسجد ڈھنڈ تھنہ منڈی کے امام و خطیب حافظ محمد نصیرالدین نقشبندی نے پریس کہ نام جاری ایک بیان میں کہا کہ آج دنیا کے موجودہ حالات مسلمانوں کو متحد ہو کر باطل کے خلاف صف آرا ہونے کی ضرورت کا تقاضہ کر رہے ہیں لیکن تعجب ہے کہ مسلمان خواب خرگوش سوئے ہوئے ہیں اور اپنے انجام سے بے خبر ہیں۔ نقشبندی نے کہا کہ اگر ان حالات میں بھی مسلمان ہوش کے ناخن نہیں لیتا ہے تو وہ دن دور نہیں دنیا کے ہر اسلامی ملک اور ہر مسلمان کو شام(سیریا) اور برما جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ شام کے معصوم بچے اور بچیاں مسلمان حکمرانوں کو مدد کے لئے پکار رہے ہیں ان کی تڑپتی لاشیں اور خواتین اسلام کی بے بسی دنیا کے مسلمانوں کو دعوت فکر دے رہی ہیں اور ان کی چیخ و پکار مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو جھنجھوڑ رہی ہے لیکن افسوس کہ مسلمان حکمرانوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی آخر یہ بے حسی کب تک چلے گی اور مسلمان کب جاگیں گے۔ انھوں نے کہا کہ شام میں مسلمانوں کا بے دردی اور سفاکی کے ساتھ جو قتل عام ہو رہا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انھوں اپنے بیان میں ترکی کے صدر طیب اردگان کی ہمت اور حوصلے کی سراہنا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ مسلمان ممالک کو ترک پالیسیوں کے مطابق متحد ہونے کا شاندار موقع ہے اور ترکی صدر اور ترک افواج داد وتحسین اور مبارک بادی کے مستحق ہیں جو مسلمانوں کے درد کو سمجھ رہے ہیں۔ نقشبندی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر امام، ہر عالم، ہر ذمہ دار اپنی ذمہ داری کو سمجھے شامی اور برمی مظلومین کے حق میں آواز بلند کرے اور میڈیا و سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی آواز کو حکومت کے ایوانوں تک پہنچائے اور ہر مسلمان اپنے عقیدہ و عمل کو درست کرے احکام شریعت پر عمل پیرا ہو کر اللہ سے اسلام اور مسلمانوں کی سربلندی کے لئے دعا کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا